Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

ایشیا کپ فائنل: پاکستان کیخلاف میچ سے قبل بھارتی کوچ کا 2 اہم کھلاڑیوں کی فٹنس پر خدشات کا اظہار

Web Desk by Web Desk
ستمبر 27, 2025
in کھیل
0
ایشیا کپ فائنل: پاکستان کیخلاف میچ سے قبل بھارتی کوچ کا 2 اہم کھلاڑیوں کی فٹنس پر خدشات کا اظہار

ایشیا کپ 2025 میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں اتوار کے روز تیسری بار ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گی، تاہم بڑے معرکے سے قبل بھارتی ٹیم کو دو اہم کھلاڑیوں کی فٹنس کے حوالے سے تشویش لاحق ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بولنگ کوچ مورنے مورکل نے آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا اور اوپننگ بلے باز ابھیشیک شرما کی انجری پر خدشات ظاہر کیے ہیں، جس کے باعث دونوں کھلاڑیوں کی فائنل میں شرکت غیر یقینی ہوگئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق ہاردک پانڈیا سری لنکا کے خلاف میچ میں پہلا اوور کرانے کے بعد ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہو کر میدان سے باہر چلے گئے تھے۔ اسی میچ کے دوران اوپنر ابھیشیک شرما بھی نویں اوور میں دائیں ران میں تکلیف محسوس کرتے ہوئے ہیمسٹرنگ کی وجہ سے واک آؤٹ کر گئے اور اننگز کے آخری دس اوورز میں ٹیم کے ساتھ میدان میں موجود نہیں رہے۔ ان دونوں کھلاڑیوں کی غیر موجودگی بھارتی ٹیم کے بیٹنگ اور بولنگ کمبی نیشن کے لیے بڑا دھچکا ثابت ہوسکتی ہے۔

میچ کے بعد پریس کانفرنس میں بھارتی بولنگ کوچ مورنے مورکل نے تصدیق کی کہ دونوں کھلاڑیوں کی انجری کا تفصیلی جائزہ لیا جا رہا ہے اور پاکستان کے خلاف اہم میچ میں ان کی شرکت کا فیصلہ فٹنس رپورٹس کی بنیاد پر ہوگا۔ مورنے مورکل کا کہنا تھا کہ ٹیم مینجمنٹ کسی قسم کا رسک لینے کے بجائے کھلاڑیوں کی صحت کو ترجیح دے گی تاکہ طویل ایونٹس کے لیے وہ مکمل طور پر فٹ رہ سکیں۔

پاکستان اور بھارت کے اس اہم ٹاکرے سے قبل ٹرافی کے ساتھ دونوں کپتانوں کا فوٹو شوٹ بھی تاخیر کا شکار ہوگیا ہے، جس نے شائقین کرکٹ میں مزید تجسس پیدا کر دیا ہے۔ شائقین کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان پہلے ہی تین مقابلے شاندار رہ چکے ہیں اور اب فائنل اس ایونٹ کا سب سے سنسنی خیز میچ ثابت ہونے کی توقع ہے۔

دوسری جانب مورنے مورکل نے پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک جارح مزاج اور خطرناک بولر ہیں جو ابتدائی اوورز میں کسی بھی بیٹنگ لائن کے لیے مشکلات پیدا کرسکتے ہیں۔ تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ بھارتی بیٹسمین، خصوصاً اوپنر ابھیشیک شرما، شاہین کا بھرپور مقابلہ کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ ان کے مطابق شاہین آفریدی اور ابھیشیک شرما دونوں ہی جارحانہ کھیل پیش کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور یہی چیز پاک بھارت مقابلے کو مزید دلچسپ اور سنسنی خیز بنائے گی۔

ایشیا کپ 2025 کے اس فائنل میچ کو دیکھنے کے لیے دنیا بھر کے شائقین پرجوش ہیں، اور اب سب کی نظریں بھارتی کھلاڑیوں کی فٹنس رپورٹس اور دونوں ٹیموں کی حتمی پلیئنگ الیون پر لگی ہوئی ہیں، جو اس ہائی وولٹیج میچ کے نتیجے کو براہِ راست متاثر کرسکتی ہیں۔

Previous Post

کراچی میں کل سے گرمی پڑنے کی پیشگوئی، پارہ کتنا رہے گا؟

Next Post

سکھر میں تشدد سے زخمی اونٹنی کے جبڑے کی سرجری، انفیکشن زدہ ٹانگ کاٹ دی گئی

Next Post
سکھر میں تشدد سے زخمی اونٹنی کے جبڑے کی سرجری، انفیکشن زدہ ٹانگ کاٹ دی گئی

سکھر میں تشدد سے زخمی اونٹنی کے جبڑے کی سرجری، انفیکشن زدہ ٹانگ کاٹ دی گئی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم