Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

سکیورٹی فورسز کے درشہ خیل آپریشن میں ہلاک دہشتگردوں میں سے ایک بنگلادیشی نکلا

Web Desk by Web Desk
ستمبر 28, 2025
in پاکستان
0
سکیورٹی فورسز کے درشہ خیل آپریشن میں ہلاک دہشتگردوں میں سے ایک بنگلادیشی نکلا

خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں سکیورٹی فورسز نے بڑی کارروائی کے دوران 17 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا جن میں ایک بنگلادیشی شہری بھی شامل تھا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 26 اور 27 ستمبر کی درمیانی شب درشہ خیل کے علاقے میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا۔ اس آپریشن میں پاک فوج، اسپیشل سروسز گروپ (ایس ایس جی) اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے اہلکاروں نے حصہ لیا۔ کارروائی کے دوران مُلا نذیر گروپ کے بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کی کمین گاہوں کو گھیرے میں لیا گیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں 17 دہشت گرد مارے گئے جبکہ 7 سے 10 دہشت گرد زخمی ہو کر فرار ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد کئی بڑے دہشت گرد حملوں، سکیورٹی فورسز پر گھات لگانے، ٹارگٹ کلنگ اور بم دھماکوں میں ملوث تھے۔ ان کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور بارودی مواد بھی برآمد کیا گیا۔

تحقیقات کے دوران یہ اہم انکشاف ہوا کہ ہلاک دہشت گردوں میں سے ایک بنگلادیشی شہری تھا۔ اس کے قبضے سے بنگلادیش کا قومی شناختی کارڈ، کرنسی نوٹ اور دیگر ذاتی سامان ملا۔ سکیورٹی حکام کے مطابق یہ شخص مبینہ طور پر تبلیغی سرگرمیوں کے لیے افغانستان گیا تھا، جہاں شدت پسند گروہوں نے اسے اپنے نیٹ ورک میں شامل کرلیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سے قبل بھی مختلف کارروائیوں میں 2 سے 3 بنگالی شہری مارے جا چکے ہیں جو شدت پسند گروہوں کے ساتھ رابطے میں تھے۔ پاکستانی انٹیلی جنس اداروں کی معلومات کی بنیاد پر بنگلادیشی حکام نے بھی اپنے ملک میں 2 مزید مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

سکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ علاقے میں مزید سرچ آپریشن جاری ہے تاکہ زخمی یا فرار دہشت گردوں کو بھی گرفتار کیا جا سکے اور دہشت گرد نیٹ ورک کے بین الاقوامی روابط کی مکمل تفصیل سامنے لائی جا سکے۔

Previous Post

حارث اور صاحبزادہ فرحان کیخلاف تاحال آئی سی سی کا فیصلہ نہ آسکا، محسن نقوی کا تحفظات کا اظہار

Next Post

غزہ پر اسرائیلی فوج کے حملوں میں شدت آگئی، مزید 90 سے زائد فلسطینی شہید

Next Post
غزہ پر اسرائیلی فوج کے حملوں میں شدت آگئی، مزید 90 سے زائد فلسطینی شہید

غزہ پر اسرائیلی فوج کے حملوں میں شدت آگئی، مزید 90 سے زائد فلسطینی شہید

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم