Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

غزہ پر اسرائیلی فوج کے حملوں میں شدت آگئی، مزید 90 سے زائد فلسطینی شہید

Web Desk by Web Desk
ستمبر 28, 2025
in بین الاقوامی
0
غزہ پر اسرائیلی فوج کے حملوں میں شدت آگئی، مزید 90 سے زائد فلسطینی شہید

غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملے مسلسل شدت اختیار کر رہے ہیں، تازہ کارروائیوں میں مزید 90 سے زائد فلسطینی شہید ہو گئے جن میں خواتین، بچے اور ایک صحافی بھی شامل ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق ہفتے کے روز اسرائیلی فوج نے شمالی اور وسطی غزہ میں متعدد رہائشی عمارتوں، بے گھر فلسطینیوں کی پناہ گاہوں اور خیمہ بستیوں کو نشانہ بنایا۔ کئی مقامات پر اندھا دھند فضائی بمباری اور ٹینکوں سے گولہ باری کی گئی جس کے نتیجے میں درجنوں مکانات ملبے کا ڈھیر بن گئے۔

رپورٹس کے مطابق اسرائیلی ڈرون نے شمالی غزہ میں میڈیا سے گفتگو کرنے والی نہتی خواتین اور بچوں پر بھی حملہ کیا جس میں کئی افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ ہفتے کی صبح سے جاری کارروائیوں میں ایک ہی خاندان کے 11 افراد لقمہ اجل بن گئے۔

شہید ہونے والوں میں ایک فلسطینی صحافی بھی شامل ہے جس کے بعد غزہ میں اب تک شہید ہونے والے صحافیوں کی مجموعی تعداد 252 ہو چکی ہے۔ مقامی اسپتالوں میں شدید زخمیوں کی بڑی تعداد لائی جا رہی ہے جبکہ طبی سہولیات اور دواؤں کی کمی کے باعث صورت حال مزید خراب ہو رہی ہے۔

دوسری جانب امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے لیے معاہدہ جلد طے پا سکتا ہے، تاہم فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کا کہنا ہے کہ انہیں ٹرمپ کی جانب سے کسی منصوبے یا باضابطہ تجویز کے بارے میں کچھ موصول نہیں ہوا۔

عالمی مبصرین کے مطابق مسلسل بمباری اور انسانی جانوں کے ضیاع نے غزہ کی صورت حال کو ایک سنگین انسانی بحران میں بدل دیا ہے، جہاں خوراک، پانی اور طبی امداد کی شدید قلت پیدا ہو چکی ہے جبکہ ہزاروں خاندان بے گھر ہو کر کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

Previous Post

سکیورٹی فورسز کے درشہ خیل آپریشن میں ہلاک دہشتگردوں میں سے ایک بنگلادیشی نکلا

Next Post

پاکستان اور بھارت کتنی بار فائنلز میں ٹکرائے اورکس کا پلڑا بھاری ہے؟

Next Post
پاکستان اور بھارت کتنی بار فائنلز میں ٹکرائے اورکس کا پلڑا بھاری ہے؟

پاکستان اور بھارت کتنی بار فائنلز میں ٹکرائے اورکس کا پلڑا بھاری ہے؟

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم