Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

اگلے مالی سال کا بجٹ ایف بی آر نہیں بنائے گا: وزیر خزانہ

Web Desk by Web Desk
اکتوبر 1, 2025
in پاکستان, تجارت
0
اگلے مالی سال کا بجٹ ایف بی آر نہیں بنائے گا: وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال کا بجٹ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نہیں بلکہ وزارت خزانہ کا ٹیکس پالیسی آفس تیار کرے گا۔

سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور اٹارنی جنرل بھی شریک ہوئے۔ اجلاس میں ایف بی آر کی جانب سے صدارتی آرڈر کے خلاف اپیل کا معاملہ زیر بحث آیا۔ چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ ایف بی آر نے صدارتی آرڈر کو چیلنج کرکے اس پر عملدرآمد نہیں کیا، اس سلسلے میں اٹارنی جنرل کو کمیٹی میں بلایا گیا ہے۔ متاثرہ شہری کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ایف بی آر نے سندھ ہائیکورٹ میں صدارتی آرڈر کو چیلنج کیا حالانکہ قانون کے تحت صدر کے احکامات کی تعمیل لازم ہے، مگر ایف بی آر نے بار بار قانون شکنی کی۔

وکیل نے مزید کہا کہ وزیراعظم ہاؤس اور وزارت قانون کی واضح ہدایات بھی اس ضمن میں موجود تھیں۔ اٹارنی جنرل انور منصور اعوان نے وضاحت دی کہ اگر معاملہ گڈز کی کلاسیفکیشن کا ہو تو ایف ٹی او اپیل کرسکتا ہے، تاہم متاثرہ شہری نے مؤقف اختیار کیا کہ وفاقی محتسب اور صدر کے احکامات پر ہر صورت عمل ہونا چاہیے، ان کی تشریح ادارے نہیں کرسکتے۔ کمیٹی نے اٹارنی جنرل کو معاملہ حل کرنے کی ہدایت دی۔

وفاقی وزیر خزانہ نے کمیٹی کو معاشی صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں میکرو اکنامک استحکام آچکا ہے۔ حکومت رواں سال نومبر میں ابتدائی طور پر 25 کروڑ ڈالر کا پانڈا بانڈ جاری کرے گی جبکہ مجموعی طور پر ایک ارب ڈالر کے پانڈا بانڈز متعارف کروائے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت 50 کروڑ ڈالر کے یورو بانڈ کی ادائیگی کر چکی ہے جبکہ اپریل 2026 میں 1.3 ارب ڈالر کی بروقت ادائیگی کے انتظامات بھی کرلیے گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ان اقدامات کے ثمرات سے معیشت کو مزید تقویت ملے گی۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ آئندہ بجٹ ایف بی آر نہیں بنائے گا کیونکہ ٹیکس پالیسی کو ایف بی آر سے نکال کر وزارت خزانہ کے ٹیکس پالیسی آفس کے سپرد کردیا گیا ہے جو پورا سال بجٹ پر مشاورت کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم خود ایف بی آر ٹرانسفارمیشن کا جائزہ لے رہے ہیں اور اس پر ماہانہ و ہفتہ وار رپورٹس طلب کی جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معیشت کی سمت اب درست ہے اور جلد ٹیکس پالیسی آفس مکمل طور پر فعال ہوجائے گا۔

Previous Post

پیپلز پارٹی کو مریم نواز کی کارکردگی سے خوف آتا ہے: عظمیٰ بخاری

Next Post

غزہ جانیوالے گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیل کا دھاوا، سابق پاکستانی سینیٹر سمیت درجنوں گرفتار، ایک کشتی کا غزہ کی حدود میں پہنچنے کا دعویٰ

Next Post
غزہ جانیوالے گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیل کا دھاوا، سابق پاکستانی سینیٹر سمیت درجنوں گرفتار، ایک کشتی کا غزہ کی حدود میں پہنچنے کا دعویٰ

غزہ جانیوالے گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیل کا دھاوا، سابق پاکستانی سینیٹر سمیت درجنوں گرفتار، ایک کشتی کا غزہ کی حدود میں پہنچنے کا دعویٰ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم