Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

کرکٹرز کے این او سی کے معاملے پر کرکٹ آسٹریلیا کا پی سی بی سے رابطہ

Web Desk by Web Desk
اکتوبر 2, 2025
in کھیل
0

کرکٹ آسٹریلیا کے سی ای او ٹوڈ گرین برگ نے امید ظاہر کی ہے کہ رواں برس پاکستانی کرکٹرز بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ پی سی بی کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں اور این او سی کے معاملے پر کوئی مثبت حل نکلنے کی توقع ہے۔

ٹوڈ گرین برگ نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کھلاڑیوں کے این او سی روکے جانے پر بات چیت جاری ہے۔ "ہم چاہتے ہیں کہ یہ مسئلہ جلد از جلد حل ہو تاکہ پاکستانی کھلاڑی بی بی ایل کا حصہ بن سکیں۔ ہمیں یقین ہے کہ ان کی شمولیت لیگ کے معیار اور ویلیو میں مزید اضافہ کرے گی۔” انہوں نے مزید کہا کہ بی بی ایل کا یہ سیزن شاندار ہوگا اور وہ پاکستانی کھلاڑیوں کو خوش آمدید کہنے کے منتظر ہیں۔

واضح رہے کہ چند روز قبل پی سی بی نے اپنے کھلاڑیوں کے غیر ملکی لیگز کے لیے این او سی روک دیے تھے۔ ذرائع کے مطابق این او سی صرف ان کھلاڑیوں کو جاری کیے جائیں گے جو ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹ میں کارکردگی کے مقررہ معیار پر پورا اتریں گے۔

پاکستان کی جانب سے بابراعظم، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور شاداب خان سمیت سات کھلاڑی بی بی ایل ڈرافٹ میں شامل ہیں۔ لیگ کا آغاز دسمبر میں ہوگا اور اگر این او سی کا مسئلہ حل ہو گیا تو پاکستانی کھلاڑی آسٹریلیا میں اپنی مہارت کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے۔

Previous Post

غزہ جانیوالے گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیل کا دھاوا، سابق پاکستانی سینیٹر سمیت درجنوں گرفتار، ایک کشتی کا غزہ کی حدود میں پہنچنے کا دعویٰ

Next Post

آئی سی سی ویمن ورلڈکپ: بنگلادیش نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے ہرادیا

Next Post
آئی سی سی ویمن ورلڈکپ: بنگلادیش نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے ہرادیا

آئی سی سی ویمن ورلڈکپ: بنگلادیش نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے ہرادیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم