Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

آئی سی سی ویمن ورلڈکپ: بنگلادیش نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے ہرادیا

Web Desk by Web Desk
اکتوبر 3, 2025
in کھیل
0
آئی سی سی ویمن ورلڈکپ: بنگلادیش نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے ہرادیا

آئی سی سی ویمن ورلڈکپ کے تیسرے میچ میں بنگلادیش نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔

یہ میچ سری لنکا کے شہر کولمبو میں کھیلا گیا جہاں پاکستانی کپتان فاطمہ ثنا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، لیکن ٹیم اس فیصلے سے فائدہ نہ اٹھا سکی۔ پاکستان کا آغاز ہی تباہ کن رہا۔ پہلی ہی اوور میں بنگلادیشی باؤلر معروفہ اختر نے عمیمہ سہیل اور سدرہ امین کو بغیر کھاتہ کھولے آؤٹ کر کے پاکستان کو دباؤ میں ڈال دیا۔ اس کے بعد منیبہ علی اور رامین شمیم نے 42 رنز کی شراکت قائم کی، تاہم یہ پارٹنرشپ بھی زیادہ دیر قائم نہ رہ سکی۔ رامین نے 39 گیندوں پر 23 رنز بنائے جبکہ منیبہ علی نے 17 رنز کا اضافہ کیا۔ اس کے بعد آنے والی بیٹرز بھی بڑی اننگز نہ کھیل سکیں۔ عالیہ ریاض 13، سدرہ نواز 15 اور کپتان فاطمہ 22 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئیں۔

پاکستانی بیٹنگ لائن بار بار لڑکھڑاتی رہی اور 29.3 اوورز میں صرف 100 رنز پر 7 وکٹیں گر چکی تھیں۔ آخر میں ڈیانا بیگ نے نمبر 9 پر آ کر 16 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی جس کی بدولت ٹیم 39 ویں اوور میں 129 رنز تک پہنچ سکی۔ بنگلادیش کی جانب سے نشیتا اختر نے بہترین باؤلنگ کرتے ہوئے 3.3 اوورز میں صرف 5 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ معروفہ اختر اور ناہیدہ اختر نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ ربیعہ خان نے ایک وکٹ لی۔

جواب میں بنگلادیش نے ہدف کا آغاز پراعتماد انداز میں کیا۔ اگرچہ ابتدائی وکٹیں جلد گر گئیں مگر ٹیم نے اپنا تسلط قائم رکھا۔ بائیں ہاتھ کی اوپنر روبیہ حیدر نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 77 گیندوں پر 8 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 54 رنز بنائے۔ کپتان نگار سلطانہ نے بھی ذمہ دارانہ اننگ کھیلی اور 44 گیندوں پر 23 رنز اسکور کیے۔ دونوں کے درمیان تیسری وکٹ کی شراکت 62 رنز رہی جو میچ کا فیصلہ کن لمحہ ثابت ہوئی۔

اس کے علاوہ سوبھانا موستاری نے صرف 19 گیندوں پر جارحانہ انداز میں 24 رنز بنائے اور ٹیم کو جیت کے قریب پہنچا دیا۔ یوں بنگلادیش نے مقررہ ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر با آسانی حاصل کر لیا۔ پاکستان کی جانب سے رامین شمیم، ڈیانا بیگ اور کپتان فاطمہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

یہ شکست پاکستان کے لیے مایوس کن ثابت ہوئی کیونکہ ٹیم کی بیٹنگ کارکردگی ٹورنامنٹ کے تیسرے ہی میچ میں سوالیہ نشان بن گئی ہے، جبکہ بنگلادیش نے جیت کے ساتھ اپنے اعتماد اور پوائنٹس ٹیبل پر پوزیشن دونوں کو مستحکم کر لیا۔

Previous Post

کرکٹرز کے این او سی کے معاملے پر کرکٹ آسٹریلیا کا پی سی بی سے رابطہ

Next Post

مسجدنبوی میں قرآن مجید پڑھانے والے پاکستانی نژاد مدرس شیخ بشیر احمد انتقال کرگئے

Next Post
مسجدنبوی میں قرآن مجید پڑھانے والے پاکستانی نژاد مدرس شیخ بشیر احمد انتقال کرگئے

مسجدنبوی میں قرآن مجید پڑھانے والے پاکستانی نژاد مدرس شیخ بشیر احمد انتقال کرگئے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم