Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

غزہ امن معاہدے کیلئے ٹرمپ نے جو 20 پوائنٹس دیے وہ من وعن ہمارے نہیں: اسحاق ڈار

Web Desk by Web Desk
اکتوبر 3, 2025
in پاکستان
0
سینیٹ اجلاس: خضدار حملہ ناقابل برداشت، بھارتی پراکیسز باز آ جائیں، اسحاق ڈار

اسلام آباد میں قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے غزہ امن معاہدے سے متعلق اہم انکشافات کیے۔ ان کا کہنا تھا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پیش کیے گئے 20 نکات دراصل وہ نکات نہیں ہیں جو مسلم ممالک نے مشترکہ طور پر تجویز کیے تھے، بلکہ ان میں تبدیلی کی گئی ہے۔

اسحاق ڈار نے اپنے خطاب میں کہا کہ غزہ میں لوگ بھوک اور بدحالی سے مر رہے ہیں لیکن اقوام متحدہ، یورپی یونین اور دیگر عالمی ادارے وہاں امن قائم کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ صدر ٹرمپ سے غزہ میں جنگ بندی کے ایک نکاتی ایجنڈے پر بات ہوئی تھی اور بعد میں 8 مسلم ممالک نے مل کر 20 نکات تیار کرکے ایک مشترکہ بیان جاری کیا، تاہم ٹرمپ انتظامیہ نے جو نکات دنیا کے سامنے پیش کیے وہ اصل نکات نہیں تھے۔ اس میں ردو بدل کیا گیا اور ہمارے مؤقف کو مسخ کرنے کی کوشش ہوئی۔

انہوں نے واضح کیا کہ وزارتِ خارجہ اس حوالے سے پہلے ہی وضاحت دے چکی ہے اور حکومت پاکستان اپنی توجہ انہی نکات پر رکھے گی جو مسلم ممالک نے باہمی اتفاق رائے سے تیار کیے تھے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کی پالیسی واضح ہے: غزہ میں مکمل جنگ بندی اور فلسطین کی تعمیر نو ناگزیر ہے۔ یہ مسئلہ صرف فلسطینی عوام کا نہیں بلکہ تمام اسلامی ممالک کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔ مسئلہ فلسطین پر سیاست کی کوئی گنجائش نہیں اور ہماری پالیسی قائداعظم کے اصولی مؤقف پر مبنی ہے۔

اپنے خطاب کے دوران انہوں نے صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ایک سینیٹر مشتاق احمد بھی ان کشتیوں میں موجود تھے جنہیں اسرائیلی فوج نے تحویل میں لیا۔ اسرائیل نے 22 کشتیاں قبضے میں لے لی ہیں اور ہمارے پاس یہی اطلاعات ہیں کہ پاکستانی سینیٹر بھی ان لوگوں میں شامل ہیں جنہیں گرفتار کیا گیا۔ اس موقع پر انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کا اسرائیل سے کسی بھی قسم کا کوئی رابطہ نہیں ہے۔

وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ جب بھی پاکستان کو ضرورت پیش آئی، چین ہمیشہ ہمارے ساتھ کھڑا رہا ہے۔ چین کے ساتھ تعلقات ماضی میں بھی مضبوط تھے، آج بھی ہیں اور مستقبل میں بھی رہیں گے۔ اسی طرح سعودی عرب کے ساتھ حالیہ دفاعی معاہدہ نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ پاکستان اور سعودی عرب کے دیرینہ تعلقات کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ہیں اور یہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

اس بیان کے بعد قومی اسمبلی میں حکومتی موقف مزید واضح ہوگیا کہ پاکستان مسئلہ فلسطین پر مسلم ممالک کے ساتھ کھڑا ہے اور عالمی دباؤ کے باوجود اپنی اصولی پالیسی پر قائم ہے۔

Previous Post

مریم نواز کے بیان کیخلاف پیپلز پارٹی کا قومی اسمبلی اجلاس سے واک آؤٹ

Next Post

جسٹس طارق جہانگیری کی ڈگری منسوخی کا کراچی یونیورسٹی کا فیصلہ معطل

Next Post
جسٹس طارق جہانگیری کی ڈگری منسوخی کا کراچی یونیورسٹی کا فیصلہ معطل

جسٹس طارق جہانگیری کی ڈگری منسوخی کا کراچی یونیورسٹی کا فیصلہ معطل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم