Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی پالیسی کے مطابق فلسطین کے حق میں کھڑا ہے – اسحاق ڈار

Web Desk by Web Desk
اکتوبر 3, 2025
in پاکستان
0
پنجاب سمیت کسی بھی صوبے کو سندھ کا پانی نہیں جانے دیں گے: اسحاق ڈار

اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے قومی اسمبلی اجلاس میں واضح کیا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے پیش کیے گئے غزہ امن معاہدے کے 20 نکات پاکستان اور دیگر اسلامی ممالک کے موقف کی درست عکاسی نہیں کرتے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ وہ ڈرافٹ نہیں ہے جو مسلم ممالک نے تیار کیا تھا بلکہ اس میں غیر منظوری شدہ ترامیم شامل کی گئی ہیں۔

قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان مسئلہ فلسطین پر قائداعظم محمد علی جناح کی پالیسی پر عمل پیرا ہے اور اس حساس مسئلے پر سیاست کی کوئی گنجائش نہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں قوم کی بھرپور نمائندگی کی اور کشمیری عوام کے ساتھ ساتھ فلسطینی عوام کے حقوق کا بھی دفاع کیا۔

وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ، یورپی یونین اور عرب ممالک کی ناکامیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ یہ ادارے غزہ میں جاری خونریزی کو روکنے میں کامیاب نہیں ہو سکے۔ ان کے مطابق پاکستان سمیت آٹھ مسلم ممالک نے صدر ٹرمپ سے ملاقات کرکے مسئلہ غزہ کی طرف عالمی توجہ مبذول کرانے کی کوشش کی تھی، تاہم اس ملاقات کے بعد جاری کیے گئے نکات میں بنیادی تبدیلیاں کر دی گئیں۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ غزہ میں مکمل جنگ بندی اور تباہ حال علاقوں کی تعمیر نو انتہائی ضروری ہے اور یہ صرف فلسطین کا نہیں بلکہ پوری مسلم دنیا کا مشترکہ فریضہ ہے۔ انہوں نے اسرائیل کے ساتھ کسی بھی قسم کے روابط کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی بحریہ نے 22 کشتیاں اور درجنوں افراد کو تحویل میں لے رکھا ہے جن میں پاکستانی سینیٹر مشتاق احمد بھی شامل ہیں۔ ان کی رہائی کے لیے یورپی ممالک سے رابطے جاری ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ حالیہ دفاعی معاہدہ تاریخی حیثیت رکھتا ہے جو پی ڈی ایم دور میں شروع ہوا اور موجودہ حکومت نے اسے مکمل کیا ہے۔ اس معاہدے کے نتیجے میں پاکستان کو خادم الحرمین الشریفین کا اعزاز ملا ہے جو نہ صرف پاکستان بلکہ پوری مسلم امہ کے لیے فخر کا باعث ہے۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ یہ معاہدہ خطے میں مسلم اتحاد کی جانب ایک اہم قدم ہے اور اس کے بعد دیگر ممالک نے بھی پاکستان کے ساتھ تعاون کی خواہش ظاہر کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایٹمی طاقت کے ساتھ ساتھ ایک معاشی قوت بھی بننے کی سمت گامزن ہے۔

بعد ازاں قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کی شام 5 بجے تک ملتوی کردیا گیا۔

Previous Post

جسٹس طارق جہانگیری کی ڈگری منسوخی کا کراچی یونیورسٹی کا فیصلہ معطل

Next Post

وزیراعظم شہباز شریف اہم بین الاقوامی دوروں کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

Next Post
وزیراعظم شہباز شریف اہم بین الاقوامی دوروں کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

وزیراعظم شہباز شریف اہم بین الاقوامی دوروں کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم