Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

وزیراعظم شہباز شریف اہم بین الاقوامی دوروں کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

Web Desk by Web Desk
اکتوبر 3, 2025
in پاکستان
0
وزیراعظم شہباز شریف اہم بین الاقوامی دوروں کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت اور اہم بین الاقوامی دوروں کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔ نور خان ایئر بیس پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ان کا استقبال کیا۔

وزیراعظم نے اپنے دورے کے دوران اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر اور فلسطین کو بھرپور انداز میں عالمی فورم پر اجاگر کیا۔ انہوں نے عالمی برادری کی توجہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور فلسطینی عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم کی طرف مبذول کروائی۔

اقوام متحدہ اجلاس کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے مختلف عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کیں جن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت اسلامی ممالک کے متعدد سربراہان شامل تھے۔ ان ملاقاتوں میں باہمی تعاون، سرمایہ کاری، خطے میں امن اور استحکام سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم کے سعودی عرب کے دورے کے دوران پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ایک تاریخی معاہدہ بھی طے پایا، جسے دونوں ممالک کے تعلقات میں ایک نئی جہت قرار دیا جا رہا ہے۔ اس معاہدے کے ذریعے دفاعی اور معاشی تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا۔

لندن میں قیام کے دوران وزیراعظم نے اپنا طبی معائنہ بھی کرایا اور اوورسیز پاکستانی کمیونٹی کے مختلف وفود سے ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل، سرمایہ کاری کے مواقع اور قومی ترقی میں ان کے کردار پر بات چیت کی گئی۔

حکومتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم اپنے دورے کے دوران حاصل ہونے والے بین الاقوامی اعتماد اور سفارتی کامیابیوں کو ملکی ترقی اور معاشی استحکام کے لیے استعمال کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

Previous Post

پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی پالیسی کے مطابق فلسطین کے حق میں کھڑا ہے – اسحاق ڈار

Next Post

آزاد فلسطینی ریاست تک ہتھیار نہیں ڈالیں گے، امریکی منصوبے پر غور جاری ، حماس

Next Post
آزاد فلسطینی ریاست تک ہتھیار نہیں ڈالیں گے، امریکی منصوبے پر غور جاری ، حماس

آزاد فلسطینی ریاست تک ہتھیار نہیں ڈالیں گے، امریکی منصوبے پر غور جاری ، حماس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم