Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

سمندری طوفان ’ شکتی ‘ کراچی سے 360 کلومیٹر دور، آج بارش کا امکان

Web Desk by Web Desk
اکتوبر 4, 2025
in پاکستان
0
سمندری طوفان ’ شکتی ‘ کراچی سے 360 کلومیٹر دور، آج بارش کا امکان

شمال مشرقی بحیرہ عرب میں موجود ڈیپ ڈپریشن سمندری طوفان میں تبدیل ہو گیا ہے جس کا نام ’شکتی‘ رکھا گیا ہے۔ یہ نام سری لنکا کی جانب سے تجویز کیا گیا ہے جس کا مطلب "طاقت” ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں اس کے شدید سمندری طوفان میں بدلنے کا امکان ہے۔ طوفان کے مرکز میں ہوا کی رفتار تقریباً 75 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ یہ سسٹم 6 اکتوبر تک بحیرہ عرب میں موجود رہ سکتا ہے۔

تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، سمندری طوفان ’شکتی‘ اس وقت کراچی کے جنوب میں تقریباً 360 کلومیٹر کے فاصلے پر موجود ہے۔ طوفان کے اثرات کے باعث کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان کے مختلف ساحلی علاقوں میں آج بھی بارش کا امکان ہے، جبکہ سمندر میں شدید طغیانی کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے ماہی گیروں کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ 5 اکتوبر تک گہرے سمندر میں جانے سے گریز کریں تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے سے بچا جا سکے۔

ماہرین کے مطابق اگر یہ طوفان مزید شدت اختیار کرتا ہے تو ساحلی پٹی کے قریب بارشوں اور تیز ہواؤں کا خطرہ بڑھ سکتا ہے، اس لیے شہریوں کو محتاط رہنے اور متعلقہ اداروں کی ہدایات پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔

Previous Post

آزاد کشمیر : عوامی ایکشن کمیٹی کا 38 نکاتی ایجنڈا پیش

Next Post

پاکستان سمیت مختلف ملکوں میں غزہ فلوٹیلا کی حمایت اور اسرائیل کیخلاف احتجاجی مظاہرے

Next Post
پاکستان سمیت مختلف ملکوں میں غزہ فلوٹیلا کی حمایت اور اسرائیل کیخلاف احتجاجی مظاہرے

پاکستان سمیت مختلف ملکوں میں غزہ فلوٹیلا کی حمایت اور اسرائیل کیخلاف احتجاجی مظاہرے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم