Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

پاکستان سمیت مختلف ملکوں میں غزہ فلوٹیلا کی حمایت اور اسرائیل کیخلاف احتجاجی مظاہرے

Web Desk by Web Desk
اکتوبر 4, 2025
in بین الاقوامی
0
پاکستان سمیت مختلف ملکوں میں غزہ فلوٹیلا کی حمایت اور اسرائیل کیخلاف احتجاجی مظاہرے

دنیا بھر میں غزہ فلوٹیلا کی حمایت اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاج کا سلسلہ تیزی سے پھیل رہا ہے۔ پاکستان سمیت کئی ممالک میں عوامی سطح پر شدید ردعمل دیکھنے میں آ رہا ہے، جہاں لوگ فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی اور اسرائیل کے خلاف آواز بلند کر رہے ہیں۔

پاکستان کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں منعقد کی گئیں۔ حیدرآباد، سجاول، میرپورخاص، ملتان، حب، قلات، ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں اور نوشہرہ میں مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں نے احتجاجی جلوس نکالے۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر فلسطینی عوام سے اظہارِ یکجہتی اور اسرائیلی مظالم کے خلاف نعرے درج تھے۔ شرکاء نے اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ غزہ میں جاری بربریت کو فوری طور پر روکا جائے۔

عالمی سطح پر بھی غزہ فلوٹیلا کی حمایت میں احتجاجی مظاہرے زور پکڑ رہے ہیں۔ اٹلی میں روم کے مرکزی ریلوے اسٹیشن کے باہر 10 ہزار سے زائد افراد نے جمع ہو کر اسرائیل کے خلاف مظاہرہ کیا۔ شرکاء نے فلسطینی پرچم اٹھا رکھے تھے اور غزہ کے حق میں نعرے لگا رہے تھے۔ اسپین میں بھی ہزاروں طلبہ سڑکوں پر نکل آئے اور اسرائیل کے خلاف بھرپور احتجاج ریکارڈ کروایا۔ یونان میں اسرائیلی سفارت خانے کے سامنے شہریوں نے دھرنا دیا اور اسرائیلی پالیسیوں کے خلاف سخت احتجاج کیا۔

بنگلہ دیش میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد بڑا احتجاجی مظاہرہ ہوا، جس میں عوام کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ مظاہرین نے جلوس کی شکل میں مارچ کیا اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف آواز بلند کی۔ اس دوران مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی عوام تنہا نہیں ہیں، دنیا بھر کے مسلمان اور انصاف پسند عوام ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

میٹروپولیٹن پولیس نے لندن میں فلسطین ایکشن کے حق میں مظاہروں کو فی الحال مؤخر کرنے کی اپیل کی ہے۔ پولیس حکام کے مطابق مانچسٹر حملے کے بعد سکیورٹی خدشات بڑھ گئے ہیں اور اس وقت مظاہرے منعقد کرنے سے پولیس کے اہم وسائل متاثر ہو سکتے ہیں۔ تاہم انسانی حقوق کی تنظیموں اور عوامی نمائندوں نے اس فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی عوام کے حق میں آواز بلند کرنا کسی صورت مؤخر نہیں ہونا چاہیے۔

یمن کے دارالحکومت صنعا میں فلسطین کے حق میں ایک بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں ہزاروں یمنی شہری شریک ہوئے۔ مظاہرین نے اہلِ غزہ کے حق میں نعرے لگائے اور اسرائیل کے خلاف بھرپور احتجاج کیا۔ ریلی میں شریک رہنماؤں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ فوری طور پر غزہ میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر اقدامات کریں اور اسرائیلی جارحیت کو روکنے کے لیے سخت مؤقف اختیار کریں۔

ماہرین کے مطابق دنیا بھر میں غزہ فلوٹیلا کے حق میں ہونے والے یہ احتجاج اس بات کی عکاسی کرتے ہیں کہ فلسطینی عوام کو عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی عوامی حمایت حاصل ہو رہی ہے۔ یہ مظاہرے نہ صرف اسرائیل کے لیے دباؤ کا باعث ہیں بلکہ عالمی طاقتوں کے ضمیر کو بھی جھنجھوڑ رہے ہیں کہ وہ فلسطینی عوام کے حق میں عملی اقدامات کریں۔

Previous Post

سمندری طوفان ’ شکتی ‘ کراچی سے 360 کلومیٹر دور، آج بارش کا امکان

Next Post

’ہم بیت المقدس کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے‘، ترک صدر کا فتح بیت المقدس کے دن پر پیغام

Next Post
’ہم بیت المقدس کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے‘، ترک صدر کا فتح بیت المقدس کے دن پر پیغام

’ہم بیت المقدس کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے‘، ترک صدر کا فتح بیت المقدس کے دن پر پیغام

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم