Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

امریکی صدر ٹرمپ کے شکر گزار ہیں، فلسطین میں جنگ بندی کے قریب ہیں: شہباز شریف

Web Desk by Web Desk
اکتوبر 4, 2025
in بین الاقوامی
0
امریکی صدر ٹرمپ کے شکر گزار ہیں، فلسطین میں جنگ بندی کے قریب ہیں: شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ جنگ بندی کے لیے پیش کیے گئے 20 نکاتی امن منصوبے پر حماس کے مثبت جواب کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’’الحمدللہ، فلسطین میں جنگ بندی کے قریب ہیں۔‘‘

اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور آئندہ بھی ان کے ساتھ کھڑا رہے گا۔ انہوں نے امریکی صدر ٹرمپ اور برادر اسلامی ممالک کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کے مسئلے کے حل کے لیے قطر، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، ترکیہ، اردن، مصر اور انڈونیشیا کے کردار کو سراہا جاتا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ حماس کے بیان سے جنگ بندی کی نئی راہ ہموار ہوئی ہے اور پاکستان تمام برادر ممالک کے ساتھ مل کر امن کے لیے اپنا کردار ادا کرے گا۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ یہ موقع غزہ میں یرغمالیوں اور فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے لیے اہم ہے، ساتھ ہی غزہ میں انسانی ہمدردی کی امداد کی بلا تعطل ترسیل یقینی بنانا بھی ضروری ہے۔ ترجمان نے واضح کیا کہ پاکستان نے صدر ٹرمپ کی امن کوششوں کو سراہا ہے اور اسرائیل کو فوری طور پر حملے بند کرنے چاہئیں۔

دفتر خارجہ کے مطابق امید کی جاتی ہے کہ یہ کوششیں دیرپا جنگ بندی اور مستقل امن کی راہ ہموار کریں گی۔ پاکستان ایک تعمیری اور بامعنی کردار ادا کرتا رہے گا اور فلسطینی عوام کی جائز جدوجہد کی حمایت کرتا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان ایک خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام کا حامی ہے، جس کی بنیاد 1967 سے پہلے کی سرحدوں پر ہو اور جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔

یاد رہے کہ چند روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ جنگ بندی کے لیے 20 نکاتی منصوبہ پیش کرتے ہوئے حماس کو اتوار تک کا الٹی میٹم دیا تھا۔ حماس کی جانب سے اس منصوبے کی کئی شقوں پر مثبت ردعمل سامنے آیا ہے جس کے بعد اسرائیل نے غزہ پر مکمل قبضے کے منصوبے سے پیچھے ہٹنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اب امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے لیے کوششیں مزید تیز ہو جائیں گی۔

Previous Post

کشمیری بہن بھائیوں کے حقوق کے محافظ ہیں اور رہیں گے: وزیراعظم

Next Post

قومی کرکٹر ابرار احمد شادی کے بندھن میں بندھ گئے

Next Post

قومی کرکٹر ابرار احمد شادی کے بندھن میں بندھ گئے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم