Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

بھارت کو ہینڈل کرنا جانتے ہیں، بھارت کی طبیعت دوبارہ ٹھیک کرنی پڑی تو کر دیں گے: سکیورٹی ذرائع

Web Desk by Web Desk
اکتوبر 5, 2025
in پاکستان
0
بھارت کو ہینڈل کرنا جانتے ہیں، بھارت کی طبیعت دوبارہ ٹھیک کرنی پڑی تو کر دیں گے: سکیورٹی ذرائع

اسلام آباد: سکیورٹی ذرائع نے واضح کیا ہے کہ بھارت کی جانب سے دی جانے والی دھمکیاں محض گیدڑ بھپکیاں ہیں، مسلح افواج اپنے ملک کے دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں اور کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

ذرائع نے کہا کہ اگر بھارت نے دوبارہ جارحیت کی کوشش کی تو اس کا علاج پہلے سے بھی زیادہ بہتر انداز میں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ راج ناتھ سنگھ کی باتوں پر یقین نہیں کیا جانا چاہیے کیونکہ وہ کریڈیبل نہیں ہیں۔ معرکہ حق کے بعد بھارت نے اپنے دفاعی اخراجات میں اضافہ کیا ہے تاہم پاکستان کو اس بات کی مکمل اطلاع ہے کہ بھارت کون سا اسلحہ خرید رہا ہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان کو کسی قسم کی فکر یا تشویش نہیں ہے، افواج پاکستان ہر لمحہ جواب دینے کے لیے تیار رہتی ہیں۔ آزاد کشمیر کی صورتحال کے حل کا کریڈٹ سیاسی قیادت کو جاتا ہے اور کشمیری عوام ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

ذرائع نے کہا کہ فلسطین اور کشمیر کے بارے میں پاکستان کا مؤقف بالکل واضح اور اٹل ہے، اسرائیل سے متعلق مؤقف تبدیل نہیں ہوسکتا اور غزہ میں جاری ظلم و بربریت اور نسل کشی کو فوری طور پر روکا جانا چاہیے۔

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے جو معاشی اور اسٹریٹیجک دونوں حوالوں سے اہم ہے۔ پسنی پورٹ اور دیگر منصوبوں کے حوالے سے کئی پروپوزل موصول ہوئے ہیں جبکہ عالمی کمپنیاں پاکستان میں معدنیات اور دھاتوں کی تلاش میں گہری دلچسپی رکھتی ہیں۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان میں اسمگلنگ پر قابو پا لیا گیا ہے اور اب قانونی طریقے سے ڈیزل درآمد کیا جا رہا ہے جو ایک بڑی کامیابی ہے۔ پاکستان خطے میں امن کے قیام کے لیے اپنا کردار ادا کر رہا ہے اور دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔ نیشنل ایکشن پلان کے تحت اس سال 15 ستمبر تک 1422 دہشت گرد ہلاک کیے جا چکے ہیں جبکہ سکیورٹی فورسز 57 ہزار سے زائد انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کر چکی ہیں، جن میں افغانستان سے تعلق رکھنے والے 118 دہشت گرد بھی مارے گئے۔

Previous Post

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں گرج چمک کیساتھ بارش

Next Post

اسرائیل نے انخلا کی ابتدائی لائن پر رضامندی ظاہر کر دی ہے: صدر ٹرمپ

Next Post
اسرائیل نے انخلا کی ابتدائی لائن پر رضامندی ظاہر کر دی ہے: صدر ٹرمپ

اسرائیل نے انخلا کی ابتدائی لائن پر رضامندی ظاہر کر دی ہے: صدر ٹرمپ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم