26 برس کی اماراتی نژاد فیشن اسٹوڈنٹ اور ماڈل مریم محمد نومبر میں تھائی لینڈ میں ہونے والے مس یونیورس مقابلے میں حصہ لیں گی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اس مقابلے میں دنیا بھر سے 130 حسینائیں شریک ہوں گی، تاہم یہ پہلا موقع ہے کہ متحدہ عرب امارات کی نمائندگی کے لیے کسی اماراتی دوشیزہ کو چُنا گیا ہے۔
مریم محمد کے مطابق وہ اس عالمی مقابلے میں صرف خوبصورتی ہی نہیں بلکہ اپنی ثقافت، ہنر اور خواتین کے وقار کو اجاگر کرنے کے جذبے کے ساتھ شریک ہو رہی ہیں۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مس یونیورس جیسے عالمی پلیٹ فارم پر اماراتی نمائندگی ایک تاریخی لمحہ ہے جو ملک کی خواتین کے لیے نئے دروازے کھولے گا۔