Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

اسرائیل اور حماس کے مذاکرات کا دوسرا دور مکمل، قیدیوں کی رہائی اور فوجی انخلا پر گفتگو

Web Desk by Web Desk
اکتوبر 8, 2025
in بین الاقوامی
0
اسرائیل اور حماس کے مذاکرات کا دوسرا دور مکمل، قیدیوں کی رہائی اور فوجی انخلا پر گفتگو

شرم الشیخ: اسرائیل اور حماس کے درمیان غزہ جنگ بندی سے متعلق مذاکرات کا دوسرا دور مصر کے ساحلی شہر شرم الشیخ میں مکمل ہوگیا، جس میں قیدیوں کے تبادلے کے شیڈول اور اسرائیلی فوج کے انخلا کے عملی طریقہ کار پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق فریقین کے درمیان بالواسطہ مذاکرات آج بھی جاری رہیں گے، جن میں قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی اور امریکی ثالث بھی شریک ہوں گے۔ ان مذاکرات کو مشرق وسطیٰ میں امن کی بحالی کی اہم ترین کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔

امریکی نمائندہ برائے مشرق وسطیٰ اسٹیو وٹکوف اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر پہلے ہی شرم الشیخ پہنچ چکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ترکیہ کے انٹیلی جنس چیف ابراہیم قالن کی سربراہی میں ترک وفد بھی مذاکراتی عمل میں شریک ہے، جس کا مقصد فریقین کے درمیان اعتماد سازی اور معاہدے کے نکات کو حتمی شکل دینا ہے۔

حماس رہنما خلیل الحیہ نے مذاکرات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ تنظیم جنگ بندی کے معاہدے پر رضامند ہے، مگر اس کے لیے جنگ کے مکمل خاتمے کی ضمانت لازمی ہے۔ ان کے بقول “ہم کسی ایسے معاہدے کو قبول نہیں کر سکتے جس میں اسرائیل کے دوبارہ حملے کا خطرہ باقی رہے، کیونکہ ہم اسرائیل پر کسی صورت بھروسہ نہیں کر سکتے۔”

حماس کے ایک اور سینئر رہنما نے الجزیرہ کو بتایا کہ مذاکرات میں قیدیوں کی رہائی کو مرحلہ وار اسرائیلی فوجی انخلا سے منسلک کرنے پر اتفاق رائے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ان کے مطابق، یہ تجویز دونوں فریقوں کے درمیان اعتماد قائم کرنے کے لیے ایک مؤثر قدم ثابت ہو سکتی ہے۔

رپورٹس کے مطابق حماس نے اپنے مطالبات میں غزہ میں مستقل جنگ بندی، اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا، انسانی امداد کی بلا رکاوٹ رسائی، بے گھر فلسطینیوں کی محفوظ واپسی، غزہ کی تعمیرِ نو اور قیدیوں کے منصفانہ تبادلے پر زور دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر فریقین بنیادی نکات پر اتفاق کرنے میں کامیاب ہوئے تو آئندہ چند روز میں ایک فریم ورک معاہدے کا اعلان ممکن ہے۔ تاہم مذاکراتی عمل اب بھی نہایت نازک مرحلے میں ہے، اور کسی بھی فریق کی سخت گیر پالیسی پیش رفت کو متاثر کر سکتی ہے۔

عالمی مبصرین کے مطابق شرم الشیخ مذاکرات کا نتیجہ غزہ میں جاری انسانی بحران کے خاتمے اور خطے میں پائیدار امن کے لیے فیصلہ کن ثابت ہو سکتا ہے۔

Previous Post

غزہ امن منصوبہ: حماس نے جنگ بندی کے لیے شرائط پیش کر دیں

Next Post

آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ: پاکستان آج دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کے خلاف میدان میں اترے گی

Next Post
آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ: پاکستان آج دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کے خلاف میدان میں اترے گی

آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ: پاکستان آج دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کے خلاف میدان میں اترے گی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم