Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

رونالڈو کا ایک اور اعزاز، دنیا کے پہلے کھرب پتی فٹبالر بن گئے

Web Desk by Web Desk
اکتوبر 9, 2025
in کھیل
0
رونالڈو کا ایک اور اعزاز، دنیا کے پہلے کھرب پتی فٹبالر بن گئے

لزبن: پرتگال سے تعلق رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے ایک اور تاریخی سنگ میل عبور کرلیا ہے اور وہ دنیا کے پہلے کھرب پتی فٹبالر بن گئے ہیں، جن کی مجموعی دولت کا تخمینہ اب 1.4 ارب ڈالر یعنی پاکستانی کرنسی میں تقریباً 3 کھرب 93 ارب روپے سے زائد لگایا گیا ہے۔

امریکی مالیاتی جریدے بلوم برگ کی تازہ ترین بلینیئرز انڈیکس رپورٹ کے مطابق رونالڈو کی دولت میں گزشتہ دو برس کے دوران غیر معمولی اضافہ ہوا، جس کی بڑی وجہ سعودی عرب کے کلب النصر کے ساتھ ان کا بھاری معاوضے والا معاہدہ ہے۔ جون 2025 میں کیے گئے اس معاہدے کی مالیت تقریباً 400 ملین ڈالر بتائی گئی، جس نے انہیں کھیلوں کی تاریخ کے سب سے زیادہ معاوضہ حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں سرفہرست کر دیا۔

بلوم برگ کے مطابق رونالڈو نے اپنے کیریئر کے دوران 2002 سے 2023 تک صرف تنخواہوں کی مد میں 550 ملین ڈالر سے زائد کمائے، جبکہ معروف اسپورٹس برانڈ نائکی کے ساتھ ان کی اسپانسرشپ ڈیل نے انہیں ہر سال اوسطاً 18 ملین ڈالر فراہم کیے۔ اس کے علاوہ انہوں نے کئی عالمی برانڈز جیسے کلئیر، ٹیگ ہیور، ہربالائف اور سی آر سیون کے اشتہارات سے تقریباً 175 ملین ڈالر کی آمدنی حاصل کی۔

کرسٹیانو رونالڈو کی مالی کامیابی صرف فٹبال گراؤنڈ تک محدود نہیں رہی بلکہ انہوں نے کاروباری میدان میں بھی اپنی پہچان بنائی۔ ان کا سی آر سیون فیشن برانڈ، خوشبوؤں کی لائن، جِم چینز اور ہوٹل بزنس ان کی آمدنی کا ایک مضبوط ذریعہ بن چکے ہیں۔ مالیاتی ماہرین کے مطابق رونالڈو کی سرمایہ کاری کا بڑا حصہ ریئل اسٹیٹ، لائف اسٹائل برانڈز اور عالمی اشتہارات میں ہے، جس نے انہیں دنیا کے چند گنے چنے کھرب پتی ایتھلیٹس میں شامل کر دیا ہے۔

2023 میں مانچسٹر یونائیٹڈ سے سعودی فٹبال کلب النصر میں ان کی منتقلی فٹبال کی دنیا میں سب سے بڑی خبروں میں سے ایک تھی۔ اس معاہدے کے تحت رونالڈو کو سالانہ 177 ملین پاؤنڈ مل رہے ہیں، جس نے انہیں کھیل کی تاریخ کا سب سے زیادہ معاوضہ لینے والا کھلاڑی بنا دیا۔

رونالڈو اب ان چند عالمی کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہو گئے ہیں جو کھیل کے میدان سے ارب پتی بنے، جن میں مائیکل جارڈن، میجک جانسن، لیبرون جیمز، گالفر ٹائیگر ووڈز اور ٹینس اسٹار راجر فیڈرر جیسے نام شامل ہیں۔

ماہرین کے مطابق رونالڈو کا مالی سفر اس بات کی علامت ہے کہ فٹبال صرف ایک کھیل نہیں رہا بلکہ ایک عالمی کاروباری صنعت بن چکا ہے، جس میں شہرت، برانڈ ویلیو اور مارکیٹنگ حکمت عملی کسی بھی کھلاڑی کی دولت بڑھانے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ 40 سالہ رونالڈو نے یہ ثابت کیا ہے کہ محنت، نظم و ضبط اور برانڈ امیج کے امتزاج سے ایک کھلاڑی کھیل کے میدان سے عالمی معیشت کے نقشے پر بھی نمایاں مقام حاصل کر سکتا ہے۔

Previous Post

آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ میں پاکستان کو مسلسل تیسرے میچ میں شکست

Next Post

اسرائیل کو معاہدے کی تمام شرائط پر عملدر آمد کا پابند بنایا جائے: حماس

Next Post
اسرائیل کو معاہدے کی تمام شرائط پر عملدر آمد کا پابند بنایا جائے: حماس

اسرائیل کو معاہدے کی تمام شرائط پر عملدر آمد کا پابند بنایا جائے: حماس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم