Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

صدر ٹرمپ نے عالمی امن کیلئے غیر متزلزل عزم دکھایا، وزیراعظم کا غزہ معاہدے کا خیر مقدم

Web Desk by Web Desk
اکتوبر 9, 2025
in بین الاقوامی
0
صدر ٹرمپ نے عالمی امن کیلئے غیر متزلزل عزم دکھایا، وزیراعظم کا غزہ معاہدے کا خیر مقدم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے غزہ میں حماس اور اسرائیل کے درمیان طے پانے والے مستقل جنگ بندی کے معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ معاہدہ مشرقِ وسطیٰ میں پائیدار امن کے قیام کی ایک بڑی امید ہے۔

وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ فلسطینی عوام نے طویل عرصے تک ناقابلِ بیان مصائب اور ظلم برداشت کیے ہیں۔ غزہ میں نسل کشی کے خاتمے اور امن کے قیام کے اس معاہدے کا اعلان ایک تاریخی لمحہ ہے جو خطے میں امن و استحکام کے نئے دور کی بنیاد رکھے گا۔

شہباز شریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ صدر ٹرمپ نے مذاکرات کے عمل میں عالمی امن کے لیے غیر متزلزل عزم اور قائدانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے قطر، مصر اور ترکیہ کے رہنماؤں کی بھی تعریف کی جنہوں نے امن معاہدے کے لیے انتھک کوششیں کیں اور فریقین کو مذاکرات کی میز پر لانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ فلسطینی عوام کو ان کی بے مثال قربانیوں پر خراجِ عقیدت پیش کرتا ہوں۔ ان کی ثابت قدمی اور جدوجہد نے دنیا کو یہ احساس دلایا کہ انصاف اور آزادی کے لیے جدوجہد کبھی ضائع نہیں جاتی۔ انہوں نے کہا کہ اب عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس امن کو دیرپا بنانے کے لیے مؤثر کردار ادا کرے تاکہ ایسی تکلیف دہ صورتحال دوبارہ کبھی جنم نہ لے۔

شہباز شریف نے مسجدِ اقصیٰ میں حالیہ اشتعال انگیزیوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کو قابض قوتوں اور غیر قانونی آبادکاروں کو جواب دہ ٹھہرانا ہوگا۔ انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ ان تمام اقدامات کو روکے جو امن کی کوششوں کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

وزیراعظم نے واضح کیا کہ پاکستان اپنے دوست ممالک کے ساتھ مل کر مشرقِ وسطیٰ میں پائیدار امن کے لیے کام کرتا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام کے لیے امن، سلامتی اور وقار کو یقینی بنانا عالمی ذمہ داری ہے، اور پاکستان ہمیشہ اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق فلسطینی عوام کے جائز حقوق کی حمایت کرتا رہے گا۔

Previous Post

مقدس مقامات مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے ہمیشہ محافظ رہیں گے: وزیراعظم

Next Post

ٹی ایل پی کا اسلام آباد کی طرف ممکنہ مارچ، شہر میں سکیورٹی سخت، فیض آباد پر کنٹینر پہنچادیے گئے

Next Post
ٹی ایل پی کا اسلام آباد کی طرف ممکنہ مارچ، شہر میں سکیورٹی سخت، فیض آباد پر کنٹینر پہنچادیے گئے

ٹی ایل پی کا اسلام آباد کی طرف ممکنہ مارچ، شہر میں سکیورٹی سخت، فیض آباد پر کنٹینر پہنچادیے گئے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم