Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

حماس اور اسرائیل کے درمیان غزہ معاہدے پر آج دستخط ہونے کا امکان

Web Desk by Web Desk
اکتوبر 9, 2025
in بین الاقوامی
0
حماس اور اسرائیل کے درمیان غزہ معاہدے پر آج دستخط ہونے کا امکان

فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس اور اسرائیل کے درمیان غزہ امن معاہدے پر آج باقاعدہ دستخط ہونے کا امکان ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق معاہدے کی تفصیلات سے آگاہ ذرائع نے بتایا ہے کہ غزہ امن معاہدے پر آج دوپہر تک دونوں فریقین کی جانب سے دستخط متوقع ہیں، جس کے بعد غزہ میں مستقل جنگ بندی نافذ ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دستخط کے بعد 24 گھنٹوں کے اندر اسرائیلی فوج غزہ سے جزوی انخلا کے پہلے مرحلے کا آغاز کرے گی۔ اس مرحلے میں بعض علاقوں کا کنٹرول فلسطینی انتظامیہ کے حوالے کیے جانے کا بھی امکان ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے معاہدے کی باضابطہ منظوری کے لیے آج دو اہم اجلاس طلب کر لیے ہیں۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ معاہدے پر عمل درآمد کے لیے ابتدائی عملی تیاریوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

تل ابیب میں اسرائیلی یرغمالیوں کے اہلخانہ نے بھی اپنے پیاروں کی واپسی کی امید ظاہر کرتے ہوئے غزہ امن معاہدے کو مثبت پیش رفت قرار دیا ہے۔

گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان غزہ امن معاہدے پر دستخط ہو چکے ہیں، اور پیر سے یرغمالیوں کی واپسی کا عمل شروع ہونے کی امید ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس، وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور دیگر عالمی رہنماؤں نے غزہ امن معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے مشرقِ وسطیٰ میں امن کے لیے ایک اہم سنگ میل قرار دیا ہے۔

Previous Post

ڈی آئی خان: سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 7 خوارج ہلاک، پاک فوج کا میجر شہید

Next Post

ڈمپر ڈرائیور سے ارب پتی، 40 ارب مالیاتی اسکینڈل کا مبینہ سرغنہ گرفتار

Next Post
ڈمپر ڈرائیور سے ارب پتی، 40 ارب مالیاتی اسکینڈل کا مبینہ سرغنہ گرفتار

ڈمپر ڈرائیور سے ارب پتی، 40 ارب مالیاتی اسکینڈل کا مبینہ سرغنہ گرفتار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم