Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

ڈمپر ڈرائیور سے ارب پتی، 40 ارب مالیاتی اسکینڈل کا مبینہ سرغنہ گرفتار

Web Desk by Web Desk
اکتوبر 9, 2025
in پاکستان
0
ڈمپر ڈرائیور سے ارب پتی، 40 ارب مالیاتی اسکینڈل کا مبینہ سرغنہ گرفتار

پشاور: قومی احتساب بیورو (نیب) نے 40 ارب روپے کے بڑے مالیاتی اسکینڈل میں اہم پیش رفت کرتے ہوئے ایک سابق ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ہے، جو جعلی کمپنی کے ذریعے سرکاری خزانے سے اربوں روپے نکالنے میں ملوث تھا۔

نیب حکام کے مطابق گرفتار ملزم نے “ایم/ایس ممتاز خان کنسٹرکشن کمپنی” کے نام سے ایک جعلی تعمیراتی فرم رجسٹرڈ کروا رکھی تھی، جس کے ذریعے مبینہ طور پر 3 ارب روپے سے زائد کی رقم سرکاری خزانے سے براہِ راست حاصل کی گئی۔ مزید یہ کہ اس جعلی کمپنی کے بینک اکاؤنٹس کے ذریعے 16 ارب روپے سے زائد کی مشکوک ٹرانزیکشنز کی گئیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب خیبر پختونخوا کی ٹیم نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو ایبٹ آباد سے گرفتار کیا۔ گرفتار ملزم کو بعد ازاں پشاور کی احتساب عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں عدالت نے اسے آٹھ روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا تاکہ مزید تفتیش اور شواہد اکٹھے کیے جا سکیں۔

نیب کی ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ ملزم ماضی میں ایک عام ڈمپر ڈرائیور تھا، تاہم کچھ بااثر افراد کی مدد سے اس نے جعلی کمپنی قائم کی۔ اس کمپنی کے ذریعے سرکاری منصوبوں کے لیے مختص سکیورٹی ڈپازٹس اور دیگر فنڈز کو جعل سازی سے نکال کر ذاتی مقاصد کے لیے استعمال کیا گیا۔

تحقیقات میں یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ ملزم اور اس کے ساتھیوں نے محکمانہ نظام میں موجود خامیوں کا فائدہ اٹھا کر ٹھیکیداروں کے سکیورٹی ڈپازٹ ہیڈ آف اکاؤنٹ (G-10113) سے رقوم نکالیں — جو دراصل منصوبوں کی تکمیل تک بطور ضمانت جمع رہتی ہیں۔

ذرائع کے مطابق نیب اس اسکینڈل میں شریک دیگر افسران اور نجی افراد کی نشاندہی کے لیے بھی تحقیقات کر رہا ہے، اور امکان ہے کہ آئندہ دنوں میں مزید گرفتاریاں عمل میں آئیں گی۔

Previous Post

حماس اور اسرائیل کے درمیان غزہ معاہدے پر آج دستخط ہونے کا امکان

Next Post

سابق سینیٹر مشتاق احمد خان نے جماعتِ اسلامی سے استعفیٰ دے دیا

Next Post
سابق سینیٹر مشتاق احمد خان نے جماعتِ اسلامی سے استعفیٰ دے دیا

سابق سینیٹر مشتاق احمد خان نے جماعتِ اسلامی سے استعفیٰ دے دیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم