Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

بیرونی مالیاتی یقین دہانی میں ناکامی، کرپشن رپورٹ کے اجراء میں تاخیر آئی ایم ایف سے معاہدے میں بڑی رکاوٹ

Web Desk by Web Desk
اکتوبر 10, 2025
in پاکستان, تجارت
0
بیرونی مالیاتی یقین دہانی میں ناکامی، کرپشن رپورٹ کے اجراء میں تاخیر آئی ایم ایف سے معاہدے میں بڑی رکاوٹ

اسلام آباد: پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدے میں تاخیر کی بڑی وجوہات بیرونی مالیاتی یقین دہانیوں میں ناکامی اور گورننس و کرپشن ڈائیگناسٹک اسسمنٹ (GCD) رپورٹ کے اجرا میں تاخیر قرار دی جا رہی ہیں۔

ذرائع کے مطابق اقتصادی و مالیاتی پالیسیوں سے متعلق نو جدولوں میں سے توازنِ ادائیگی اور بیرونی مالیاتی ضروریات سے متعلق اُمور تاحال حل طلب ہیں۔ اعلیٰ سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ ان جدولوں کو آئندہ ہفتے مکمل کیے جانے کی اُمید ہے۔

GCD رپورٹ کو ایک ساختی معیار کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، لیکن وہ ابھی جاری نہیں ہوئی، جبکہ حالیہ سیلابی نقصانات کی مکمل تفصیلات بھی سامنے نہیں آئیں، جس کے باعث آئی ایم ایف حتمی تخمینوں کے انتظار میں ہے۔ وزارتِ خزانہ نے اس معاملے پر سرکاری موقف دینے سے گریز کیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف نے توازنِ ادائیگی اور بیرونی مالیاتی اُمور کو جدول نمبر 3 کا حصہ قرار دیا ہے، کیونکہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔ اسی لیے فنڈ نے کثیرالقومی اور دو طرفہ قرض دہندگان سے مالیاتی تصدیق طلب کر رکھی ہے۔

واشنگٹن سے جاری بیان کے مطابق، ایوا پیٹرووا کی قیادت میں آئی ایم ایف کا وفد 24 ستمبر سے 8 اکتوبر تک کراچی اور اسلام آباد کے دورے پر رہا۔ وفد نے ایکسٹینڈڈ فنڈ فسیلٹی (EFF) کے دوسرے جائزے اور ریزیلیئنس اینڈ سسٹین ایبلٹی فسیلٹی (RSF) کے پہلے جائزے پر تفصیلی بات چیت کی۔

بیان میں کہا گیا کہ پاکستان پروگرام پر مضبوطی سے عمل درآمد کر رہا ہے اور مجموعی پیش رفت حکومتی وعدوں سے ہم آہنگ ہے۔ حکام کو اُمید ہے کہ باقی معاملات آئندہ 7 سے 15 دن میں طے پا جائیں گے، جس کے بعد اسٹاف لیول معاہدہ کسی بھی وقت دستخط ہوسکتا ہے۔

Previous Post

ڈیل کے باوجود 22 سالہ قید کاٹنے والے فلسطینی مروان البرغوثی کی رہائی ممکن نہ ہو سکی

Next Post

سی ایس ایس امتحان دینے والوں کیلئے اہم خبر، اسامیوں کا اعلان کردیا گیا

Next Post
سی ایس ایس امتحان دینے والوں کیلئے اہم خبر، اسامیوں کا اعلان کردیا گیا

سی ایس ایس امتحان دینے والوں کیلئے اہم خبر، اسامیوں کا اعلان کردیا گیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم