Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

حکومت کا پختونخوا میں امنِ عامہ یقینی بنانے کیلئے ایف سی کو جدید تربیت دینے کا فیصلہ

Web Desk by Web Desk
اکتوبر 11, 2025
in پاکستان
0
حکومت کا پختونخوا میں امنِ عامہ یقینی بنانے کیلئے ایف سی کو جدید تربیت دینے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے خیبر پختونخوا میں امنِ عامہ یقینی بنانے کے لیے فیڈرل کانسٹیبلری (ایف سی) کو جدید تربیت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

پشاور میں منعقدہ اجلاس کے دوران وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ صوبے میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے ایف سی کے جوانوں کو بین الاقوامی معیار کی تربیت فراہم کی جائے گی اور انہیں بیرونِ ملک تربیتی پروگراموں میں بھیجا جائے گا تاکہ وہ جدید سکیورٹی تقاضوں کے مطابق اپنی صلاحیتوں کو نکھار سکیں۔

وزیرِ داخلہ نے کہا کہ ایف سی کو پاکستان کی صفِ اول کی فورس بنانا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے اجلاس کے دوران ایف سی کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور ان کی قربانیوں کو ملک کے امن و استحکام کے لیے سنگِ میل قرار دیا۔

بعد ازاں وزیرِ داخلہ محسن نقوی اور وزیرِ مملکت طلال چوہدری نے اسلام آباد کے علاقے فیض آباد کا دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

اس موقع پر وزیرِ داخلہ نے اسلام آباد پولیس اور فیڈرل کانسٹیبلری کے جوانوں سے ملاقات کی، ان کے مسائل سنے اور ان کا حوصلہ بڑھایا۔ انہوں نے ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں سے کھانے پینے کی فراہمی کے بارے میں بھی استفسار کیا اور ہدایت دی کہ جوانوں کے لیے بہترین سہولیات یقینی بنائی جائیں۔

Previous Post

فلسطین کی شہید صحافی سمیت دنیا بھر سے 7 صحافی عالمی پریس فریڈم ایوارڈ کیلئے نامزد

Next Post

پاکستان اور سعودی عرب کا نوجوانوں کیلئے آئی ٹی اور کھیلوں کے مواقع بڑھانے پر اتفاق

Next Post
پاکستان اور سعودی عرب کا نوجوانوں کیلئے آئی ٹی اور کھیلوں کے مواقع بڑھانے پر اتفاق

پاکستان اور سعودی عرب کا نوجوانوں کیلئے آئی ٹی اور کھیلوں کے مواقع بڑھانے پر اتفاق

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم