Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

غزہ سے اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی آج شروع ہوگی، تمام تیاریاں مکمل

Web Desk by Web Desk
اکتوبر 13, 2025
in بین الاقوامی
0
غزہ سے اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی آج شروع ہوگی، تمام تیاریاں مکمل

غزہ سے اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کا عمل آج سے شروع ہونے جا رہا ہے، جس کے تحت اسرائیلی مغویوں کی رہائی کے فوراً بعد فلسطینی قیدیوں کو بھی آزاد کیا جائے گا۔

عرب میڈیا کے مطابق حماس کی جانب سے 20 زندہ یرغمالیوں کو رہا کرنے کی تیاری مکمل کر لی گئی ہے، جبکہ اسرائیلی حکومت کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیل ان 28 دیگر یرغمالیوں کی لاشیں وصول کرنے کی تیاری کر رہا ہے جن کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے۔

اسرائیلی ترجمان کے مطابق فلسطینی قیدیوں کی رہائی اس وقت شروع کی جائے گی جب غزہ سے یرغمالیوں کو اسرائیل کے حوالے کر دیا جائے گا۔ معاہدے کے تحت رہائی کے اس عمل کی نگرانی مصر، قطر اور ترکی کر رہے ہیں۔

دوسری جانب حماس کے سیاسی بیورو کے سینئر رکن **غازی حماد** نے الجزیرہ کو انٹرویو دیتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ اسرائیل معاہدے کے مطابق فلسطینی قیدیوں کی فہرستوں میں تبدیلیاں کر رہا ہے، جس سے رہائی کے عمل میں تاخیر ہو رہی ہے۔

غازی حماد نے خبردار کیا کہ اگر عالمی دباؤ برقرار نہ رہا تو اسرائیلی وزیراعظم **بنیامین نیتن یاہو** دوبارہ جارحیت پر اتر آئیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ حماس مصر، قطر اور ترکیے کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے تاکہ معاہدے پر مکمل عمل درآمد یقینی بنایا جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حماس نے یرغمالیوں کی رہائی کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں، تاہم اسرائیل کی جانب سے فلسطینی قیدیوں کے ناموں کی تصدیق کے عمل میں رکاوٹیں ڈالی جا رہی ہیں، جس سے فریقین کے درمیان اعتماد کا فقدان پیدا ہو رہا ہے۔

غازی حماد نے عرب ممالک اور ثالثی کردار ادا کرنے والے ملکوں سے ایک بار پھر اپیل کی کہ وہ اسرائیل کو معاہدے کی تمام شقوں پر عمل درآمد کے لیے مجبور کریں تاکہ خطے میں کشیدگی کے خاتمے کی راہ ہموار ہو سکے۔

Previous Post

کراچی/ شاہراہ نور جہاں میں ڈبو گیم کے دوران 2 گروپوں میں جھگڑا فائرنگ اور تشدد سے 5 زخمی

Next Post

غزہ امن منصوبے پر سربراہی اجلاس آج، اسرائیل شرکت نہیں کرے گا

Next Post
غزہ امن منصوبے پر سربراہی اجلاس آج، اسرائیل شرکت نہیں کرے گا

غزہ امن منصوبے پر سربراہی اجلاس آج، اسرائیل شرکت نہیں کرے گا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • مالٹا — سردیوں کا سنہری تحفہ، صحت کا خزانہ
  • الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کرانے کا شیڈول واپس لے لیا
  • دنیا بھر میں سیمی کنڈکٹر کے حوالے سے بیانیے کی جنگ جاری ہے: وزیر اعظم
  • چیئرمین پشتونخوا ملی عوامی پارٹی محمود اچکزئی قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نامزد
  • پنجاب حکومت نے سعد رضوی کے اثاثے سیل کردیئے، کریک ڈاؤن کا اعلان

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم