کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے کاروباری ہفتے کا آغاز منفی رجحان کے ساتھ ہوا ہے۔
گزشتہ ہفتے کے دوران بھی مارکیٹ مسلسل دباؤ کا شکار رہی اور آخری چار روز میں 100 انڈیکس ساڑھے چار ہزار پوائنٹس تک گر گیا، جس کے باعث مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں 600 ارب روپے کی نمایاں کمی دیکھی گئی۔
آج کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاروں کے اعتماد میں مزید کمی دیکھی گئی، جس کے نتیجے میں 100 انڈیکس میں کاروبار کے آغاز پر ہی 2972 پوائنٹس کی گراوٹ ریکارڈ کی گئی۔
اس وقت انڈیکس 1 لاکھ 60 ہزار 126 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ معاشی ماہرین کے مطابق موجودہ صورتحال سرمایہ کاروں کے خدشات، بڑھتے مالیاتی دباؤ اور سیاسی غیر یقینی کے باعث پیدا ہوئی ہے، جس کے اثرات مارکیٹ پر براہِ راست پڑ رہے ہیں۔