Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

افغان طالبان کی جانب سے پاکستان پر حملے میں "ایلبرس” میزائل سسٹم کے استعمال کا شبہ

Web Desk by Web Desk
اکتوبر 15, 2025
in بین الاقوامی
0
افغان طالبان کی جانب سے پاکستان پر حملے میں "ایلبرس” میزائل سسٹم کے استعمال کا شبہ

کراچی: سیکیورٹی ذرائع کے مطابق طالبان کی جانب سے پاکستان پر کیے گئے حالیہ حملے میں سوویت دور کے "ایلبرس” بیلسٹک میزائل سسٹم کے استعمال کا شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

افغانستان سے دو میزائل داغنے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں طالبان کے قافلے کے ساتھ 8K14 اور 9M21F طرز کے میزائلوں کی نقل و حرکت واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ میزائل سسٹم سوویت یونین کے دور میں تیار کیے گئے تھے اور طالبان نے انہیں 2022 میں ایک فوجی نمائش کے دوران پیش کیا تھا۔ اس وقت بتایا گیا تھا کہ طالبان نے سوویت یونین کے چھوڑے گئے پرانے میزائل سسٹمز — جن میں “ایلبرس” اور “لونا ایم” شامل ہیں — کو بحال کر لیا ہے۔

ملیٹری ویب سائٹ Militarnyi کی رپورٹ کے مطابق افغانستان سے موصولہ اطلاعات کے مطابق 12 اکتوبر کی رات طالبان نے مبینہ طور پر **9K72 ایلبرس (Elbrus)** بیلسٹک میزائل سسٹم استعمال کرتے ہوئے پاکستان پر حملہ کیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دو میزائل داغے جاتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں، جن کے بارے میں تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ بیلسٹک نوعیت کے میزائل ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل کرم سیکٹر میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی بلااشتعال فائرنگ پر پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کی تھی، جس میں دشمن کے چھ ٹینک اور متعدد پوسٹیں عملے سمیت تباہ کر دی گئی تھیں۔

دفاعی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر طالبان نے واقعی ایلبرس میزائل استعمال کیا ہے تو یہ نہ صرف ایک خطرناک پیش رفت ہے بلکہ خطے کے استحکام کے لیے بھی تشویشناک اشارہ ہے، کیونکہ یہ میزائل مختصر فاصلے تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اس میں روایتی یا بارودی وارہیڈ نصب کیا جا سکتا ہے۔

Previous Post

اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز تیزی، انڈیکس میں 1500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

Next Post

کل سے پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا امکان

Next Post
وزیراعظم کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان

کل سے پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا امکان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم