Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

سرحدی کشیدگی: افغان طالبان اور بھارتی میڈیا کا اے آئی ویڈیوز کے ذریعے پاکستان مخالف پروپیگنڈا

Web Desk by Web Desk
اکتوبر 16, 2025
in بین الاقوامی, پاکستان
0
سرحدی کشیدگی: افغان طالبان اور بھارتی میڈیا کا اے آئی ویڈیوز کے ذریعے پاکستان مخالف پروپیگنڈا

پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ سرحدی کشیدگی کے دوران پاکستان کی جانب سے کیے گئے ٹارگٹڈ آپریشن کے بعد افغان طالبان اور بھارتی میڈیا نے مصنوعی ذہانت (AI) کے ذریعے جعلی ویڈیوز بنا کر پاک فوج کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا شروع کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان نے سرحد پار سے کی جانے والی دہشت گرد کارروائیوں کے جواب میں چند ٹارگٹڈ آپریشنز کیے، جن کے نتیجے میں افغان طالبان کے متعدد ٹھکانے تباہ ہوئے۔ تاہم اس کے بعد افغان طالبان اور بھارتی میڈیا نے حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کرنا شروع کر دیا اور مصنوعی ذہانت کی مدد سے جعلی ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر پاکستان اور پاک فوج کے خلاف شدید پراپیگنڈا مہم چلا دی۔

سکیورٹی اداروں نے ان جعلی خبروں کی تفصیلات دیتے ہوئے بتایا کہ افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے سوشل میڈیا پر ایک روسی ساختہ ٹینک کی ویڈیو جاری کی، جسے پاکستانی ٹینک قرار دے کر قبضے میں لینے کا دعویٰ کیا گیا۔ تاہم فیکٹ چیکنگ پلیٹ فارم “گروک” نے تصدیق کی کہ ویڈیو میں دکھایا گیا ٹینک دراصل افغان طالبان کے اپنے استعمال میں ہے اور پاکستانی فوج سے اس کا کوئی تعلق نہیں۔

اسی طرح چمن میں دوستی گیٹ سے متعلق بھی افغان طالبان نے ایک اور جھوٹا دعویٰ کیا کہ انہوں نے پاکستانی علاقے کی سمت موجود گیٹ کو تباہ کر دیا۔ لیکن سکیورٹی ذرائع نے واضح کیا کہ دھماکہ افغانستان کی طرف ہوا تھا اور طالبان نے خود اپنے ہی جانب موجود گیٹ کو آئی ای ڈی سے اڑایا، جب کہ پاکستانی سمت میں موجود گیٹ مکمل طور پر محفوظ ہے۔

اس سے قبل افغان اور بھارتی میڈیا نے کابل میں ہونے والے ایک زوردار دھماکے کو بھی ’’آئل ٹینکر پھٹنے‘‘ کا واقعہ قرار دیا، حالانکہ سکیورٹی ذرائع کے مطابق وہ حملہ دراصل پاک فوج کی precision strikes کے نتیجے میں ہوا، جس میں طالبان کے اہم ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا۔

مزید یہ کہ بھارتی میڈیا نے شمالی وزیرستان کے رہائشی عادل داوڑ کو جھوٹا بیانیہ پھیلاتے ہوئے شہید پاکستانی فوجی ظاہر کیا۔ بعدازاں عادل داوڑ نے خود ویڈیو پیغام میں ان تمام دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے وضاحت کی کہ وہ بالکل خیریت سے ہیں اور یہ سب بھارتی میڈیا کا جھوٹا پراپیگنڈا ہے۔

سکیورٹی اداروں کے مطابق افغان طالبان اور بھارتی میڈیا کا یہ گٹھ جوڑ اب کھل کر سامنے آچکا ہے۔ بھارت افغانستان میں موجود پاکستان مخالف عناصر کو استعمال کر کے خطے میں انتشار پھیلانے کی کوشش کر رہا ہے۔ اس سلسلے میں دونوں فریقین جدید ٹیکنالوجی، جعلی تصاویر، اور AI-generated ویڈیوز کے ذریعے غلط تاثر پیدا کرنے میں مصروف ہیں تاکہ عوامی رائے کو گمراہ کیا جا سکے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج پوری طرح باخبر ہیں اور سوشل میڈیا پر پھیلائے جانے والے ہر جھوٹے بیانیے کا حقائق کی بنیاد پر جواب دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سکیورٹی حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی غیر تصدیق شدہ ویڈیوز اور خبروں پر یقین نہ کریں اور صرف مستند ذرائع سے حاصل شدہ معلومات پر انحصار کریں۔

Previous Post

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی انتقال کرگئے

Next Post

پشاور ہائیکورٹ: وزیراعلیٰ کے پی کی مختلف مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور

Next Post
پشاور ہائیکورٹ: وزیراعلیٰ کے پی کی مختلف مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور

پشاور ہائیکورٹ: وزیراعلیٰ کے پی کی مختلف مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم