Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

استعمال شدہ ملبوسات کی درآمد پر فی کلو 200 روپے کا ٹیکس، تاجر بلبلا اٹھے

Web Desk by Web Desk
اکتوبر 18, 2025
in پاکستان, تجارت
0
استعمال شدہ ملبوسات کی درآمد پر فی کلو 200 روپے کا ٹیکس، تاجر بلبلا اٹھے

رواں برس حکومت کی جانب سے استعمال شدہ پرانے کپڑوں کی درآمد پر 200 روپے فی کلوگرام ٹیکس عائد کیے جانے پر تاجروں نے شدید ردِعمل ظاہر کیا ہے۔ لنڈا بازار سے وابستہ تاجروں کا کہنا ہے کہ حکومت کے اس فیصلے سے نہ صرف کاروباری طبقہ متاثر ہوگا بلکہ سردیوں کے موسم میں غریب اور سفید پوش طبقہ بھی شدید مالی دباؤ کا شکار ہو جائے گا۔

تاجروں کے مطابق حکومت کی جانب سے درآمد شدہ استعمال شدہ گرم ملبوسات پر 200 روپے فی کلوگرام کے حساب سے ٹیکس عائد کیا گیا ہے جس کے باعث ان کپڑوں کی فی عدد قیمت میں 500 سے 1500 روپے تک اضافہ ہو گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ لنڈا بازار سے خریداری کرنے والا طبقہ زیادہ تر متوسط یا نچلے طبقے سے تعلق رکھتا ہے، جو نئی اشیاء خریدنے کی سکت نہیں رکھتا۔ ایسے میں استعمال شدہ کپڑوں پر بھاری ٹیکس لگانے سے یہ طبقہ متاثر ہوگا اور ان کے لیے موسمِ سرما کے کپڑے خریدنا مشکل ہو جائے گا۔

کئی دکانداروں کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں پہلے ہی کاروبار متاثر ہے، ڈالر کی بلند قیمت اور مہنگے شپنگ اخراجات نے بھی درآمدی مال کی لاگت بڑھا دی ہے۔ اب جب کہ حکومت نے اضافی ٹیکس لگا دیا ہے، تو استعمال شدہ گرم ملبوسات کی قیمتیں مزید بڑھ گئی ہیں۔ ان کے مطابق کوشش یہی ہے کہ قیمتوں میں کم سے کم اضافہ کیا جائے تاکہ گاہکوں کی قوتِ خرید برقرار رہے، لیکن بھاری ڈیوٹی اور ٹیکسز کے باعث یہ ممکن نہیں رہا۔

تاجروں نے بتایا کہ پہلے ان کے درآمدی کنٹینرز پر مناسب ڈیوٹی عائد ہوتی تھی جس سے کاروبار میں آسانی تھی، مگر اب ہر کنٹینر پر اتنی زیادہ لاگت آرہی ہے کہ مال مہنگا ہونے کے ساتھ ساتھ مارکیٹ میں اس کی دستیابی بھی محدود ہوتی جا رہی ہے۔ ایک تاجر کے مطابق "ہم نے مال پر بہت زیادہ انویسٹمنٹ کر رکھی ہے، مگر موجودہ ڈیوٹیوں نے ہمارے لیے کاروبار چلانا دشوار کر دیا ہے، اور گاہکوں کی قوتِ خرید بھی تیزی سے کم ہو رہی ہے۔”

تاجروں کا کہنا ہے کہ استعمال شدہ کپڑوں کی درآمد پر اتنے بھاری ٹیکس عائد کرنے سے نہ صرف عام آدمی کے اخراجات میں اضافہ ہوگا بلکہ سردیوں میں مستحق اور نادار طبقہ بھی متاثر ہوگا جو لنڈا بازار سے کپڑے خرید کر اپنا گزارا کرتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومت کو اس حقیقت کا احساس کرنا چاہیے کہ یہ کاروبار غریب عوام کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں، اور اس پر ٹیکس بڑھانے سے سماجی مسائل میں اضافہ ہوگا۔

تاجروں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ استعمال شدہ ملبوسات کی درآمد پر عائد ٹیکس کی شرح کو کم کرے تاکہ غریب اور سفید پوش طبقے کے لیے موسمِ سرما میں کپڑوں کی خریداری ممکن ہو سکے۔ ان کے مطابق اگر حکومت نے فوری طور پر ریلیف نہ دیا تو لنڈا بازاروں میں گاہکوں کی آمد مزید کم ہو جائے گی اور ہزاروں افراد کا روزگار خطرے میں پڑ جائے گا۔

Previous Post

بھارتی فوجی قیادت کو خبردار کرتا ہوں نیوکلیئر انوائرمنٹ میں دونوں ممالک میں جنگ کیلئے گنجائش نہیں: فیلڈ مارشل

Next Post

کابل کےحکمران بھارت کی گود میں بیٹھ کر پاکستان کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں: خواجہ آصف

Next Post
کابل کےحکمران بھارت کی گود میں بیٹھ کر پاکستان کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں: خواجہ آصف

کابل کےحکمران بھارت کی گود میں بیٹھ کر پاکستان کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں: خواجہ آصف

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • پی ٹی اے نے فکسڈ سیٹلائٹ سروسز لائسنس کے ڈرافٹ کو حتمی شکل دے دی
  • پنڈی ٹیسٹ، ہماری کوشش ہے 320 سے 325 رنز تک کا ہدف دیا جائے: عبداللہ شفیق
  • "کیلا- دل، دماغ، جلد اور توانائی کا محافظ پھل”
  • حکومت چھاتی کے سرطان سے نمٹنے کےلئے جامع اقدامات کررہی ہے ، صدر مملکت
  • پنجاب میں ضمنی انتخابات کا نیا شیڈول جاری، 23 نومبر کو پولنگ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم