Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

راولپنڈی: انسداد دہشتگردی عدالت نے عمران خان کی بہن علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے

Web Desk by Web Desk
اکتوبر 20, 2025
in پاکستان
0
9 مئی کیسز: علیمہ خان کا بیٹا شاہ ریز عظیم گرفتار، آج عدالت میں پیشی متوقع

انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کے مسلسل عدم پیشی پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

تفصیلات کے مطابق علیمہ خان سمیت 11 ملزمان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج سے متعلق مقدمے کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی۔

سماعت کے دوران علیمہ خان کے علاوہ مقدمے میں نامزد 10 دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے، جبکہ استغاثہ کے پانچ گواہان بھی مالِ مقدمہ سمیت عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

عدالت نے علیمہ خان کی بار بار عدم حاضری پر ان کے خلاف تیسری مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے پولیس کو حکم دیا کہ انہیں گرفتار کرکے 22 اکتوبر کو عدالت میں پیش کیا جائے۔

اسی طرح عدالت نے علیمہ خان کے ضامن عمر شریف کے بھی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے اور ان کی جائیداد سے متعلق دستاویزات کی تصدیق کے لیے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو ہدایات جاری کیں۔

ذرائع کے مطابق یہ مقدمہ 26 نومبر کے احتجاج کے دوران نقصِ امن اور پولیس سے جھڑپوں کے الزام میں درج کیا گیا تھا، جس میں علیمہ خان سمیت متعدد پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کو نامزد کیا گیا ہے۔

Previous Post

کراچی: نادرا میں بڑے پیمانے پر بھرتیوں کا اعلان، نئے دفاتر کے لیے پلاٹس خریدنے کا فیصلہ

Next Post

اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیصل مسجد میں نامناسب لباس میں داخلے اور ویڈیوز بنانے پر پابندی کی درخواست پر نوٹسز جاری کر دیے

Next Post
اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیصل مسجد میں نامناسب لباس میں داخلے اور ویڈیوز بنانے پر پابندی کی درخواست پر نوٹسز جاری کر دیے

اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیصل مسجد میں نامناسب لباس میں داخلے اور ویڈیوز بنانے پر پابندی کی درخواست پر نوٹسز جاری کر دیے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • پی ٹی اے نے فکسڈ سیٹلائٹ سروسز لائسنس کے ڈرافٹ کو حتمی شکل دے دی
  • پنڈی ٹیسٹ، ہماری کوشش ہے 320 سے 325 رنز تک کا ہدف دیا جائے: عبداللہ شفیق
  • "کیلا- دل، دماغ، جلد اور توانائی کا محافظ پھل”
  • حکومت چھاتی کے سرطان سے نمٹنے کےلئے جامع اقدامات کررہی ہے ، صدر مملکت
  • پنجاب میں ضمنی انتخابات کا نیا شیڈول جاری، 23 نومبر کو پولنگ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم