Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

وفاقی حکومت نے گندم پالیسی 26-2025ء کی منظوری دے دی

Web Desk by Web Desk
اکتوبر 20, 2025
in پاکستان
0
وفاقی حکومت نے گندم پالیسی 26-2025ء کی منظوری دے دی

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے گندم پالیسی 2025-26 کی منظوری دے دی، نئی پالیسی کے تحت کسانوں کو ان کی محنت کے مطابق مناسب قیمت فراہم کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت گندم پالیسی سے متعلق اعلیٰ سطح اجلاس ہوا، جس میں پنجاب، سندھ، بلوچستان اور گلگت بلتستان کے وزرائے اعلیٰ نے شرکت کی، جبکہ خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ کے نمائندے، آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز بھی شریک ہوئے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ حکومت مستحکم ذخائر برقرار رکھنے اور کسانوں کے مفادات کے تحفظ کے لیے اسٹریٹجک اسٹاک خریدے گی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان ایک زرعی معیشت ہے اور گندم کی فصل قومی سطح پر بنیادی اہمیت رکھتی ہے۔ گندم نہ صرف عوام کی بنیادی خوراک ہے بلکہ یہ کسانوں کی آمدنی کا سب سے بڑا ذریعہ بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسان پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، حکومت کو ان کے مسائل کا مکمل ادراک ہے، اسی لیے قومی گندم پالیسی کی تیاری میں صوبوں، کسان تنظیموں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی گئی۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ پالیسی کا مقصد عوامی مفاد کا تحفظ، کسانوں کو مناسب منافع کی فراہمی اور ملک میں غذائی تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔ وزیراعظم نے متفقہ پالیسی کی تیاری میں صوبائی حکومتوں کے تعاون کو سراہا۔

Previous Post

وزیراعظم شہباز شریف سےوزیرداخلہ محسن نقوی کی ملاقات

Next Post

اماراتی کمپنی نےفرسٹ ویمن بینک کے 5 ارب روپے مالیت کے حصص خرید لیے

Next Post
اماراتی کمپنی نےفرسٹ ویمن بینک کے 5 ارب روپے مالیت کے حصص خرید لیے

اماراتی کمپنی نےفرسٹ ویمن بینک کے 5 ارب روپے مالیت کے حصص خرید لیے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • پی ٹی اے نے فکسڈ سیٹلائٹ سروسز لائسنس کے ڈرافٹ کو حتمی شکل دے دی
  • پنڈی ٹیسٹ، ہماری کوشش ہے 320 سے 325 رنز تک کا ہدف دیا جائے: عبداللہ شفیق
  • "کیلا- دل، دماغ، جلد اور توانائی کا محافظ پھل”
  • حکومت چھاتی کے سرطان سے نمٹنے کےلئے جامع اقدامات کررہی ہے ، صدر مملکت
  • پنجاب میں ضمنی انتخابات کا نیا شیڈول جاری، 23 نومبر کو پولنگ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم