Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

افغانستان، ایران اور روس کے ساتھ نیا بارٹر ٹریڈ فریم ورک متعارف

Web Desk by Web Desk
اکتوبر 20, 2025
in پاکستان, تجارت
0
افغانستان، ایران اور روس کے ساتھ نیا بارٹر ٹریڈ فریم ورک متعارف

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے افغانستان، ایران اور روس کے ساتھ اشیا کے بدلے اشیا کی تجارت (بارٹر ٹریڈ) کو آسان بنانے کے لیے نئے بارٹر ٹریڈ فریم ورک کی توثیق کر دی ہے، اور بزنس ٹو بزنس بارٹر ٹریڈ میکنزم میں ترامیم کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

وزارتِ تجارت کے مطابق، نئے فریم ورک کے تحت بارٹر ٹریڈ کا دورانیہ 90 دن سے بڑھا کر 120 دن کر دیا گیا ہے، جبکہ درآمد و برآمد کی مالیت کے حساب سے تجارت کی اجازت دی جائے گی۔ کسٹمز حکام سہ ماہی بنیادوں پر درآمد و برآمد کی نگرانی کریں گے اور پاکستانی تاجروں کو ہر تین ماہ بعد اپنی درآمد و برآمد کی مالیت برابر کرنا ہوگی۔ مقررہ مدت میں حساب برابر نہ ہونے پر اجازت نامہ منسوخ تصور کیا جائے گا۔

نئے فریم ورک میں برآمد سے قبل لازمی درآمد کی شرط ختم کر دی گئی ہے، جس کے بعد درآمد اور برآمد بیک وقت کی جا سکتی ہیں۔ نجی اداروں کو کنسورشیم بنانے کی بھی اجازت دی گئی ہے، تاہم قانون کی خلاف ورزی یا ٹیکس کی عدم ادائیگی کی صورت میں کنسورشیم میں شامل کمپنیوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

بارٹر ٹریڈ پالیسی میں اب برآمد کنندگان کو بھی شامل کیا گیا ہے، کچھ پرانے ذیلی پیراگراف حذف کر دیے گئے اور نئے شامل کیے گئے۔ نئے فریم ورک کا مقصد بارٹر ٹریڈ کو زیادہ عملی اور کاروبار دوست بنانا ہے اور مخصوص فہرست ختم کر کے سسٹم کو عام ایکسپورٹ و امپورٹ پالیسی کے مطابق ہم آہنگ کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ 2023 میں نافذ شدہ بارٹر میکنزم پر عملدرآمد کے دوران متعدد مشکلات سامنے آئی تھیں، جنہیں اسٹیٹ بینک، وزارتِ خارجہ، ایف بی آر اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد نئے فریم ورک میں درست کیا گیا ہے۔

Previous Post

ہانگ کانگ میں کارگو طیارہ لینڈنگ کے دوران پھسل کر سمندر میں جاگرا

Next Post

وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کی دیوالی کے تہوارپر ہندو برادری کو مبارکباد

Next Post
وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کی دیوالی کے تہوارپر ہندو برادری کو مبارکباد

وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کی دیوالی کے تہوارپر ہندو برادری کو مبارکباد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • پی ٹی اے نے فکسڈ سیٹلائٹ سروسز لائسنس کے ڈرافٹ کو حتمی شکل دے دی
  • پنڈی ٹیسٹ، ہماری کوشش ہے 320 سے 325 رنز تک کا ہدف دیا جائے: عبداللہ شفیق
  • "کیلا- دل، دماغ، جلد اور توانائی کا محافظ پھل”
  • حکومت چھاتی کے سرطان سے نمٹنے کےلئے جامع اقدامات کررہی ہے ، صدر مملکت
  • پنجاب میں ضمنی انتخابات کا نیا شیڈول جاری، 23 نومبر کو پولنگ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم