Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

پنڈی ٹیسٹ کا دوسرا روز: پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں 333 رنز پر آؤٹ، مہاراج کی 7 وکٹیں

Web Desk by Web Desk
اکتوبر 21, 2025
in کھیل
0
پنڈی ٹیسٹ کا دوسرا روز: پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں 333 رنز پر آؤٹ، مہاراج کی 7 وکٹیں

راولپنڈی: پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز قومی ٹیم پہلی اننگز میں 333 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

کھیل کے آغاز پر پاکستان نے اپنی نامکمل اننگز 259 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ سے شروع کی۔ کریز پر موجود سعود شکیل 42 اور آغا سلمان 10 رنز کے ساتھ پراعتماد انداز میں بیٹنگ کر رہے تھے۔ دونوں کھلاڑیوں نے ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کا مجموعی اسکور آگے بڑھایا۔ سعود شکیل نے اپنی نصف سنچری مکمل کی جبکہ آغا سلمان 45 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ سعود شکیل نے 66 رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر ٹیم کے اسکور میں اہم اضافہ کیا۔

تاہم نچلے آرڈر کے بلے باز خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے۔ شاہین آفریدی، ساجد خان اور آصف آفریدی جلد ہی پویلین لوٹ گئے۔ تینوں کو جنوبی افریقی اسپنر کیشوو مہاراج نے شکار بنایا۔ نعمان علی 6 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

جنوبی افریقا کی جانب سے کیشوو مہاراج نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 7 وکٹیں حاصل کیں۔ سائمن ہارمر نے دو جبکہ کگیسو ربادا نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل پہلے روز پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ اوپنرز نے ٹیم کو مستحکم آغاز فراہم کیا۔ کپتان شان مسعود نے 87 اور عبداللہ شفیق نے 57 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔ مڈل آرڈر بلے بازوں میں بابر اعظم اور محمد رضوان بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے۔

واضح رہے کہ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ لاہور میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں قومی ٹیم نے جنوبی افریقا کو 93 رنز سے شکست دی تھی۔ اب راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستان کی کوشش ہوگی کہ دوسری اننگز میں بہتر بولنگ کے ذریعے سیریز میں کلین سوئپ یقینی بنائے۔

Previous Post

کراچی: شدید مالی دباؤ اور قرضوں میں جکڑے باپ نے 2 بیٹیوں کے گلے کاٹ دیے

Next Post

صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کا ایک حصہ کیوں گرایا؟

Next Post
صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کا ایک حصہ کیوں گرایا؟

صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کا ایک حصہ کیوں گرایا؟

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • ایمیزون کی کلاؤڈ سروسز میں بڑی خرابی، سینکڑوں ویب سائٹس اچانک بند، لاکھوں صارفین متاثر
  • سابق کپتان مصباح الحق کو کرکٹ بورڈ میں اہم ذمہ داری ملنے کا امکان
  • صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کا ایک حصہ کیوں گرایا؟
  • پنڈی ٹیسٹ کا دوسرا روز: پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں 333 رنز پر آؤٹ، مہاراج کی 7 وکٹیں
  • کراچی: شدید مالی دباؤ اور قرضوں میں جکڑے باپ نے 2 بیٹیوں کے گلے کاٹ دیے

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم