Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

بلوچستان میں (ن) لیگ کی حکومت بننے سے متعلق کوئی معاہدہ نہیں ہوا تھا: شازیہ مری

Web Desk by Web Desk
اکتوبر 25, 2025
in پاکستان
0
بلوچستان میں (ن) لیگ کی حکومت بننے سے متعلق کوئی معاہدہ نہیں ہوا تھا: شازیہ مری

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما شازیہ مری نے واضح کیا ہے کہ بلوچستان میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت بننے سے متعلق کوئی معاہدہ نہیں ہوا تھا۔

اپنے ایک بیان میں شازیہ مری نے کہا کہ اگر سرکاری ترقیاتی پروگرام کے فیصلے بند کمروں میں کیے جائیں تو یہ درست طریقہ نہیں، ایسے اقدامات شفافیت کے برعکس ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے ارکان اسمبلی میں نہ جائیں تو اجلاس کا کورم بھی پورا نہیں ہوتا اور اجلاس ملتوی کرنا پڑتا ہے۔

شازیہ مری نے مزید کہا کہ جب شہباز شریف وزارتِ عظمیٰ کے امیدوار بننے کی خواہش لے کر پیپلز پارٹی کے پاس آئے تو اس وقت کچھ نکات پر بات چیت ہوئی تھی۔ تاہم انہوں نے زور دیا کہ بلوچستان میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت قائم کرنے سے متعلق کوئی تحریری یا زبانی معاہدہ نہیں ہوا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ مجلسِ منتظمہ کے اجلاس میں پیپلز پارٹی کے ارکان نے حکومت کے طرزِ عمل پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا، جس پر صدر آصف علی زرداری نے یقین دہانی کرائی کہ جو معاہدے طے پائے تھے، ان پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں بلوچستان میں حکومت سازی کے حوالے سے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان مبینہ "ڈھائی ڈھائی سال” کے معاہدے کی بازگشت سنائی دے رہی ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے بعض اراکین اسمبلی کا کہنا تھا کہ انہیں ان کی مرکزی قیادت نے اس معاہدے سے آگاہ کیا ہے۔

تاہم پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کا مؤقف ہے کہ ایسا کوئی معاہدہ ان کے علم میں نہیں، اور پیپلز پارٹی بلوچستان میں اپنی آئینی مدت یعنی 5 سال پورے کرے گی۔

Previous Post

پی پی آزاد کشمیر پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کا وقت اور مقام چوتھی بار تبدیل

Next Post

عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

Next Post
عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم