Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستانی کھلاڑیوں کے بی بی ایل کھیلنے کی تصدیق کر دی، کون کون کھیلے گا؟

Web Desk by Web Desk
اکتوبر 25, 2025
in کھیل
0
کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستانی کھلاڑیوں کے بی بی ایل کھیلنے کی تصدیق کر دی، کون کون کھیلے گا؟

کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو ٹوڈ گرین برگ نے تصدیق کی ہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں کو بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں شرکت کی باضابطہ اجازت مل گئی ہے۔

ٹوڈ گرین برگ کا کہنا تھا کہ “پاکستانی کھلاڑیوں کے لیے بی بی ایل کھیلنے کی راہ ہموار ہو چکی ہے، اس حوالے سے گزشتہ ہفتے ہی کلیئرنس مل گئی تھی۔” انہوں نے مزید کہا کہ آسٹریلوی شائقین کرکٹ پاکستانی اسٹارز کو ایکشن میں دیکھنے کے لیے بے حد پرجوش ہیں۔ “پاکستان کے بہترین کھلاڑی اس سیزن میں بی بی ایل کا حصہ بنیں گے، ہم ان کی شمولیت سے لیگ کے معیار میں مزید بہتری کی توقع رکھتے ہیں۔”

واضح رہے کہ حال ہی میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے غیر ملکی لیگز کے لیے این او سی (No Objection Certificate) پالیسی پر نظرِ ثانی کی تھی۔ نئے اصول کے تحت صرف وہ کھلاڑی این او سی حاصل کر سکتے ہیں جو قومی ذمہ داریوں کو ترجیح دیں گے اور گھریلو مقابلوں کے دوران دستیاب رہیں گے۔

پی سی بی نے پہلے سے جاری این او سی رکھنے والے کھلاڑیوں کو بی بی ایل کھیلنے کی اجازت دے دی تھی۔ اس فیصلے کے بعد کرکٹ آسٹریلیا اور پی سی بی کے درمیان کھلاڑیوں کی دستیابی کے معاملے پر مثبت پیش رفت ہوئی، جس کے نتیجے میں پاکستانی کھلاڑیوں کو مکمل کلیئرنس مل گئی۔

ذرائع کے مطابق بابر اعظم، محمد رضوان، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، حسن علی، شاداب خان اور حسان خان سمیت متعدد قومی کھلاڑی بی بی ایل کی مختلف فرنچائزز سے معاہدے کر چکے ہیں۔ ان کھلاڑیوں کی شمولیت نہ صرف لیگ کے معیار میں اضافہ کرے گی بلکہ آسٹریلیا میں پاکستانی کرکٹ کے مداحوں کے لیے بھی یہ خوشخبری ہے۔

Previous Post

خواجہ آصف نے قومی ائیر لائن کے برطانیہ فلائٹ آپریشن کی بحالی کا افتتاح کردیا، پہلی پرواز آج مانچسٹر روانہ ہوگی

Next Post

کیا جارح مزاج شاہین آفریدی بااختیار کپتان بن سکیں گے؟

Next Post
کیا جارح مزاج شاہین آفریدی بااختیار کپتان بن سکیں گے؟

کیا جارح مزاج شاہین آفریدی بااختیار کپتان بن سکیں گے؟

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم