Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

ترک صدر کی اسرائیل کا ساتھ دینے پر جرمن چانسلر کیساتھ پریس کانفرنس میں ان پر تنقید

Web Desk by Web Desk
اکتوبر 31, 2025
in بین الاقوامی
0
ترک صدر کی اسرائیل کا ساتھ دینے پر جرمن چانسلر کیساتھ پریس کانفرنس میں ان پر تنقید

انقرہ: ترکیے کے صدر رجب طیب اردوان نے اسرائیل کی حمایت پر جرمن چانسلر **فریڈرک مرز** کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

انقرہ میں مشترکہ نیوز کانفرنس کے دوران ترک صدر نے جرمن چانسلر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کیا جرمنی کو یہ نظر نہیں آتا کہ اسرائیل نے ایک بار پھر غزہ پر بمباری کی ہے؟ کیا جرمنی کو غزہ میں جاری نسل کشی دکھائی نہیں دیتی؟ طیب اردوان نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت کے باوجود مغربی ممالک خاموش ہیں اور انسانی حقوق کے علمبردار بننے والے ملکوں نے فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے مظالم پر آنکھیں بند کر رکھی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ترکیے نے ہمیشہ مظلوم فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کیا ہے اور اقوام متحدہ سمیت ہر فورم پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف آواز اٹھائی ہے۔ اردوان نے مزید کہا کہ عالمی برادری کو اسرائیل پر دباؤ ڈالنا چاہیے تاکہ غزہ میں جاری قتلِ عام فوری طور پر روکا جا سکے۔

دوسری جانب صحافی کے سوال پر جرمن چانسلر فریڈرک مرز نے اپنے مؤقف کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ جرمنی اسرائیل کے قیام کے وقت سے اس کے ساتھ کھڑا ہے اور آئندہ بھی اس کے ساتھ رہے گا۔ مرز نے کہا کہ اگر حماس نے یرغمالیوں کو رہا کر دیا ہوتا تو غیر ضروری اموات اور تباہی سے بچا جا سکتا تھا۔

Previous Post

چوروں کی طرح داخل ہونے والے پناہ گزین نہیں دہشت گرد ہیں، خواجہ آصف کا افغان وفد کے بیان پر رد عمل

Next Post

اے ٹی ایم فراڈ سے خبردار، سائبر کرمنلز شہریوں کو کیسے پھنساتے ہیں؟

Next Post
اے ٹی ایم فراڈ سے خبردار، سائبر کرمنلز شہریوں کو کیسے پھنساتے ہیں؟

اے ٹی ایم فراڈ سے خبردار، سائبر کرمنلز شہریوں کو کیسے پھنساتے ہیں؟

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم