Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

اے ٹی ایم فراڈ سے خبردار، سائبر کرمنلز شہریوں کو کیسے پھنساتے ہیں؟

Web Desk by Web Desk
اکتوبر 31, 2025
in پاکستان, ٹیکنالوجی
0
اے ٹی ایم فراڈ سے خبردار، سائبر کرمنلز شہریوں کو کیسے پھنساتے ہیں؟

کراچی: بینکوں اور سائبر سیکیورٹی ماہرین نے شہریوں کو ’’اے ٹی ایم کیش ٹریپنگ‘‘ کے بڑھتے ہوئے فراڈ سے خبردار کیا ہے، جس میں اسکیمرز مشین کے کیش سلاٹ کو بلاک کر کے صارفین کی رقم چوری کر لیتے ہیں۔

اے ٹی ایم کیش ٹریپنگ میں جعلساز گروہ اے ٹی ایم کے رقم نکلنے والے حصے میں ایسا آلہ نصب کر دیتے ہیں جس سے مشین بظاہر بند محسوس ہوتی ہے، لیکن دراصل وہ صارف کے پیسے اندر پھنسالیتی ہے۔ جیسے ہی صارف رقم نہ نکلنے پر وہاں سے چلا جاتا ہے، ملزمان واپس آ کر پھنسے ہوئے پیسے نکال لیتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق یہ جدید سائبر فراڈ کا ایک خطرناک طریقہ ہے جسے مجرم مخصوص ڈیوائسز کے ذریعے انجام دیتے ہیں۔

ماہرین نے بتایا کہ مجرم عام طور پر ’’گلو ٹریپ‘‘ نامی آلہ استعمال کرتے ہیں، جو اے ٹی ایم کے کیش سلاٹ کے اندر یا سامنے نصب کیا جاتا ہے۔ بعض اوقات اصلی ڈسپنسر کے آگے ایک جعلی کیش ڈسپنسر بھی لگایا جاتا ہے تاکہ صارفین کو دھوکہ دیا جا سکے۔ اس فراڈ میں دو اقسام کی ٹریپس استعمال ہوتی ہیں—’’ٹائپ ون‘‘ جو بظاہر نظر آتی ہیں مگر صارفین اصل اور جعلی حصے میں فرق نہیں کر پاتے، جبکہ ’’ٹائپ ٹو‘‘ خفیہ ڈیوائسز ہوتی ہیں جو اے ٹی ایم کے اندر چھپائی جاتی ہیں اور صارف کو ان کا اندازہ بھی نہیں ہوتا۔

جرائم پیشہ افراد عموماً جعلی شٹر یا نقلی ڈسپنسر بھی لگاتے ہیں تاکہ اصلی رقم پھنس جائے اور وہ بعد میں آسانی سے نکال سکیں۔ ماہرین نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ اے ٹی ایم استعمال کرتے وقت ہمیشہ کارڈ سلاٹ کو چیک کریں، اگر کوئی غیر معمولی چیز، ڈھیلا شٹر، اضافی تار یا مشکوک حصہ دکھائی دے تو فوراً مشین کا استعمال ترک کر دیں۔ رقم نہ نکلنے کی صورت میں اے ٹی ایم نہ چھوڑیں اور فوراً بینک سے رابطہ کریں۔

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے حکام کے مطابق بینکوں کو اپنی مشینوں پر ’’اینٹی کیش ٹریپنگ‘‘ ڈیوائسز نصب کرنی چاہئیں اور مشینوں کو جدید حفاظتی نظام سے اپ گریڈ کرنا چاہیے۔ حکام کا کہنا ہے کہ جیسے جیسے مجرم ٹیکنالوجی میں مہارت حاصل کر رہے ہیں، ویسے ویسے ان کے طریقۂ واردات بھی پیچیدہ ہوتے جا رہے ہیں، اس لیے ضروری ہے کہ بینک سیکیورٹی پروٹوکول میں بہتری لائیں اور عوامی آگاہی مہمات تیز کریں تاکہ صارفین خود کو اس بڑھتے ہوئے فراڈ سے محفوظ رکھ سکیں۔

Previous Post

ترک صدر کی اسرائیل کا ساتھ دینے پر جرمن چانسلر کیساتھ پریس کانفرنس میں ان پر تنقید

Next Post

موبائل فون کا استعمال، کم عمر بچے نظر کی کمزوری کی بیماری میں مبتلا ہونے لگے

Next Post
موبائل فون کا استعمال، کم عمر بچے نظر کی کمزوری کی بیماری میں مبتلا ہونے لگے

موبائل فون کا استعمال، کم عمر بچے نظر کی کمزوری کی بیماری میں مبتلا ہونے لگے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم