Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

پنجاب میں اب کسی غریب اور کمزور کی زمین پرقبضہ نہیں ہوگا، وزیر اطلاعات پنجاب

نئےپراپرٹی آرڈیننس کی منظوری سے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے قبضہ مافیاکا مستقل راستہ روک دیاہے، عظمی بخاری

Web Desk by Web Desk
نومبر 1, 2025
in پاکستان
0
پنجاب میں اب کسی غریب اور کمزور کی زمین پرقبضہ نہیں ہوگا، وزیر اطلاعات پنجاب

لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے تحت اب صوبے میں کسی غریب یا کمزور شخص کی زمین پر قبضہ نہیں ہونے دیا جائے گا، نئے پراپرٹی آرڈیننس کی منظوری سے قبضہ مافیا کا ہمیشہ کے لیے خاتمہ کردیا گیا ہے۔

اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ماضی میں 40، 40 سال تک زمینوں پر قبضے کے کیسز عدالتوں میں چلتے رہتے تھے مگر فیصلے نہیں آتے تھے، اب نئے نظام کے تحت ہر قبضے کے کیس کا فیصلہ 90 روز میں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز پنجاب کے نظام کو ’’ریاست ہوگی، ماں جیسی‘‘ ماڈل کے طور پر استوار کر رہی ہیں جہاں عوام کو تحفظ، انصاف اور آسانیاں فراہم کی جائیں گی۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ پنجاب میں کسی کو غیرقانونی سرگرمیوں، اسلحے کی نمائش یا خوف و ہراس پھیلانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ حکومت قانون کی بالادستی کو یقینی بنانے کے لیے سخت اقدامات کر رہی ہے۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ مریم نواز کی اولین ترجیح عوام کے حقوق کا تحفظ اور کاروبار کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے ترقی، شفافیت اور میرٹ کی بنیاد پر ایسا گورننس ماڈل متعارف کروایا ہے جو دوسرے صوبوں کے لیے بھی ایک مثال بن چکا ہے۔

ان کے مطابق مریم نواز روزانہ کی بنیاد پر عوامی فلاح کے نئے منصوبے شروع کر رہی ہیں تاکہ صوبے کے عوام کے معیارِ زندگی کو بہتر بنایا جا سکے۔ عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ وسائل اور فنڈز کا درست استعمال پنجاب حکومت کی پہچان بن چکا ہے اور یہی طرزِ حکمرانی مستقبل میں پورے ملک کے لیے ایک مثبت مثال بنے گا۔

Previous Post

پنجاب بار کونسل کا انتخابات میں پولنگ جاری،صوبے بھر سے 331 امیدوار مدمقابل

Next Post

محسن نقوی کا اسلام آباد کے دو میگا پراجیکٹس دسمبر کے اوائل میں کھولنے کا اعلان

Next Post
بھارت کو اب کسی بھی ایڈونچر سے پہلے 100 بار سوچنا پڑے گا:محسن نقوی

محسن نقوی کا اسلام آباد کے دو میگا پراجیکٹس دسمبر کے اوائل میں کھولنے کا اعلان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم