Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

سلمان اکرم راجہ کی پی کے ایل آئی میں شاہ محمود سے ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

Web Desk by Web Desk
نومبر 3, 2025
in پاکستان
0
سلمان اکرم راجہ کی پی کے ایل آئی میں شاہ محمود سے ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے لاہور میں پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ (پی کے ایل آئی) میں زیر علاج پارٹی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران انہوں نے شاہ محمود قریشی کی خیریت دریافت کی، ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اور موجودہ سیاسی حالات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں پی ٹی آئی رہنما شوکت بسرا اور ظہیر بابر بھی موجود تھے۔ سیاسی صورتِ حال پر گفتگو کے دوران ملک میں جاری سیاسی کشیدگی، پارٹی کے اندرونی معاملات اور آئندہ کے لائحہ عمل پر بھی بات ہوئی۔ سلمان اکرم راجا نے شاہ محمود قریشی سے ان رہنماؤں کی ملاقاتوں کا بھی ذکر کیا جو حالیہ دنوں میں ان سے مل چکے ہیں، جن میں فواد چوہدری سمیت دیگر سابق اور ناراض رہنما شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے سابق رہنماؤں نے عمران خان کی رہائی کے لیے مختلف سیاسی جماعتوں سے رابطے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں اور پارٹی کے بانی ارکان سے ملاقات کے امکانات ظاہر کیے جا رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی سابق قیادت ملک میں سیاسی درجہ حرارت کم کرنے اور تصفیے کی فضا پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ اس حوالے سے ہونے والی ملاقاتوں میں شاہ محمود قریشی سے بھی اپیل کی گئی کہ وہ معاملات کو بہتر بنانے اور مفاہمت کے عمل کو آگے بڑھانے میں کردار ادا کریں۔

مزید اطلاعات کے مطابق سابق رہنماؤں نے اعجاز چوہدری، میاں محمود الرشید اور عمر سرفراز چیمہ سے بھی ملاقات کی، جس میں مجموعی سیاسی منظرنامے اور مستقبل کے ممکنہ سیاسی اتحادوں پر غور کیا گیا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق حالیہ ملاقاتیں اس بات کی نشاندہی کرتی ہیں کہ ملک کی سیاست ایک بار پھر مفاہمت کی نئی راہوں کی طرف بڑھ رہی ہے۔

Previous Post

دہشتگردی کے خاتمےکیلئے وزیراعظم نے سہیل آفریدی کو تعاون کی پیشکش کی تھی: عطاتارڑ

Next Post

اسرائیل کی غزہ اور لبنان میں سیز فائر معاہدے کی سنگین خلاف ورزیاں، تازہ حملوں میں 7 افراد شہید

Next Post
اسرائیل کی غزہ اور لبنان میں سیز فائر معاہدے کی سنگین خلاف ورزیاں، تازہ حملوں میں 7 افراد شہید

اسرائیل کی غزہ اور لبنان میں سیز فائر معاہدے کی سنگین خلاف ورزیاں، تازہ حملوں میں 7 افراد شہید

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم