Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

اسرائیل کی غزہ اور لبنان میں سیز فائر معاہدے کی سنگین خلاف ورزیاں، تازہ حملوں میں 7 افراد شہید

Web Desk by Web Desk
نومبر 3, 2025
in بین الاقوامی
0
اسرائیل کی غزہ اور لبنان میں سیز فائر معاہدے کی سنگین خلاف ورزیاں، تازہ حملوں میں 7 افراد شہید

غزہ میں سیز فائر معاہدے کے باوجود اسرائیلی فوج کی کارروائیاں مسلسل جاری ہیں، جس کے نتیجے میں ایک روز میں مزید تین فلسطینی شہید ہوگئے۔ عرب میڈیا کے مطابق قابض اسرائیلی فوج نے مختلف علاقوں میں بلا اشتعال فائرنگ اور فضائی حملے کیے، جن میں عام شہری نشانہ بنے۔ جنگ بندی کے آغاز سے اب تک 236 فلسطینی شہید جبکہ 600 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں، جو اس معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی کے مطابق مغربی علاقے میں اسرائیلی بمباری سے تباہ شدہ عمارت کے ملبے سے مزید دو فلسطینیوں کی لاشیں نکالی گئیں، جب کہ خان یونس اور رفح میں بھی ریسکیو آپریشنز جاری ہیں۔ امدادی اداروں کا کہنا ہے کہ کئی علاقوں میں ملبے تلے درجنوں لاشیں اب بھی موجود ہیں اور مشینری کی کمی کے باعث نکالنے کا عمل سست روی کا شکار ہے۔

تازہ اعداد و شمار کے مطابق اسرائیلی جارحیت کے آغاز سے اب تک غزہ میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 68 ہزار 858 تک جا پہنچی ہے، جب کہ ایک لاکھ 70 ہزار 664 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔ اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے اس صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری عالمی مداخلت کا مطالبہ کیا ہے۔

ادھر مغربی کنارے میں بھی اسرائیلی فوج کی کارروائیاں جاری ہیں۔ گزشتہ شب گھر گھر تلاشی کے دوران بچوں سمیت 21 فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج شہریوں پر تشدد اور املاک کو نقصان پہنچانے میں مصروف ہے۔

دوسری جانب لبنان میں بھی جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں سامنے آئی ہیں۔ اسرائیلی ڈرون نے جنوبی لبنان کے علاقے میں ایک کار کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں چار افراد شہید ہوگئے۔ ماہرین کے مطابق اسرائیلی کارروائیاں خطے میں کشیدگی کو مزید بڑھا رہی ہیں، جب کہ عالمی برادری کی خاموشی انسانی المیے کو گہرا کر رہی ہے۔

Previous Post

سلمان اکرم راجہ کی پی کے ایل آئی میں شاہ محمود سے ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

Next Post

غزہ امن منصوبے پر مشاورتی اجلاس آج ترکیہ میںہو گا، پاکستان جنگ بندی کے مکمل نفاذ اور اسرائیلی فوج کے انخلاکا مطالبہ کرےگا

Next Post
غزہ امن منصوبے پر مشاورتی اجلاس آج ترکیہ میںہو گا، پاکستان جنگ بندی کے مکمل نفاذ اور اسرائیلی فوج کے انخلاکا مطالبہ کرےگا

غزہ امن منصوبے پر مشاورتی اجلاس آج ترکیہ میںہو گا، پاکستان جنگ بندی کے مکمل نفاذ اور اسرائیلی فوج کے انخلاکا مطالبہ کرےگا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم