Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

غزہ امن منصوبے پر مشاورتی اجلاس آج ترکیہ میںہو گا، پاکستان جنگ بندی کے مکمل نفاذ اور اسرائیلی فوج کے انخلاکا مطالبہ کرےگا

Web Desk by Web Desk
نومبر 3, 2025
in بین الاقوامی, پاکستان
0
غزہ امن منصوبے پر مشاورتی اجلاس آج ترکیہ میںہو گا، پاکستان جنگ بندی کے مکمل نفاذ اور اسرائیلی فوج کے انخلاکا مطالبہ کرےگا

ترکیہ کے شہر استنبول میں آج غزہ امن منصوبے پر اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہو رہا ہے، جس میں پاکستان سمیت 8 ممالک کے وزرائے خارجہ شریک ہوں گے۔ پاکستان کی نمائندگی نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کریں گے۔

اجلاس میں سعودی عرب، قطر، متحدہ عرب امارات، انڈونیشیا، اردن اور مصر کے وزرائے خارجہ بھی شامل ہوں گے۔ یہ اجلاس جنگ بندی پر مکمل عمل درآمد، انسانی امداد کی فراہمی اور غزہ میں امن کی بحالی کے لیے مشترکہ حکمتِ عملی طے کرنے کے مقصد سے بلایا گیا ہے۔

اجلاس کے ایجنڈے میں اسرائیل کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیوں، انسانی امداد کی ترسیل میں رکاوٹوں اور امدادی وعدوں کی عدم تکمیل کے معاملات پر بھی تفصیلی غور کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں غزہ کے متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان کی فراہمی کے نئے راستے کھولنے اور اقوام متحدہ کے تعاون سے امدادی نظام کو مؤثر بنانے کی تجاویز زیر بحث آئیں گی۔

ترجمان دفترِ خارجہ طاہر اندرابی نے کہا ہے کہ پاکستان اور سات عرب و اسلامی ممالک غزہ امن معاہدے کی کوششوں میں مسلسل شریک رہے ہیں۔ استنبول اجلاس میں پاکستان سیز فائر معاہدے پر مکمل عمل درآمد، اسرائیلی افواج کے فوری انخلا اور غزہ میں انسانی حقوق کی بحالی پر زور دے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان مقبوضہ فلسطینی علاقوں، خصوصاً غزہ سے مکمل اسرائیلی انخلا، بلا رکاوٹ انسانی امداد کی فراہمی اور غزہ کی تعمیر نو پر زور دینے کے ساتھ ساتھ ایک آزاد، قابلِ بقا اور متصل فلسطینی ریاست کے قیام کی ضرورت دہرائے گا۔ طاہر اندرابی کے مطابق پاکستان واضح مؤقف رکھتا ہے کہ فلسطینی ریاست کا دارالحکومت القدس الشریف ہونا چاہیے۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت، آزادی اور انصاف کی بحالی کے لیے پرعزم ہے اور عالمی برادری سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ اسرائیلی جارحیت کے خاتمے کے لیے مؤثر اقدامات کرے۔ یاد رہے کہ غزہ میں اسرائیل کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، اور گزشتہ ماہ ہونے والے جنگ بندی معاہدے کے بعد سے اب تک 236 فلسطینی شہید جبکہ 600 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

Previous Post

اسرائیل کی غزہ اور لبنان میں سیز فائر معاہدے کی سنگین خلاف ورزیاں، تازہ حملوں میں 7 افراد شہید

Next Post

کراچی پاکستان کی ترقی کا انجن ہے، دعا ہے شہر اپنی روشنیوں اور عظمت کو دوبارہ حاصل کرے، احسن اقبال

Next Post
کراچی پاکستان کی ترقی کا انجن ہے، دعا ہے شہر اپنی روشنیوں اور عظمت کو دوبارہ حاصل کرے، احسن اقبال

کراچی پاکستان کی ترقی کا انجن ہے، دعا ہے شہر اپنی روشنیوں اور عظمت کو دوبارہ حاصل کرے، احسن اقبال

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم