Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

پشاور: تھانہ سی ٹی ڈی میں دھماکے کے واقعے کی تفصیلی رپورٹ مرتب

Web Desk by Web Desk
نومبر 3, 2025
in پاکستان
0
جنوبی وزیرستان لوئر:اعظم ورسک بازار میں مسجد کے اندر دھماکہ، ہلاکتوں کا خدشہ

پشاور: محکمہ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے یونیورسٹی روڈ پر واقع سی ٹی ڈی تھانے میں ہونے والے دھماکے کی ابتدائی رپورٹ مکمل کرلی ہے۔ رپورٹ کے مطابق دھماکا صبح 7 بج کر 58 منٹ پر تھانے کے مال خانے میں ہوا، جس کے نتیجے میں عمارت کو شدید نقصان پہنچا جبکہ ہیڈ کانسٹیبل بلال شہید ہوگئے اور تین اہلکار زخمی ہوئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ زخمیوں میں کانسٹیبل زیت اللّٰہ، مدثر اور محمد ایاز شامل ہیں، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، اور ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ ابتدائی شواہد سے ظاہر ہوتا ہے کہ دھماکہ ذخیرہ شدہ بارودی مواد کے پھٹنے سے ہوا۔

محکمہ انسداد دہشت گردی کی رپورٹ کے مطابق مال خانے میں 2025 کے دوران مختلف کارروائیوں میں ملزمان سے برآمد ہونے والا اسلحہ اور بارودی مواد رکھا گیا تھا۔ وہاں 2 کلوگرام بارود، 23 دستی بم، 7 گرینیڈ لیور، 60 رائفلیں، 10 کلو ہائی ایکسپلوسیو اور 2 خودکش جیکٹس موجود تھیں۔

مزید یہ کہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ مال خانے میں 42 الیکٹرک اور 10 نان الیکٹرک ڈیٹونیٹرز، ایک آر پی جی شیل، ایک آئی ای ڈی ڈیوائس، پرائما کورڈ، سیفٹی فیوز، بیٹریاں اور الیکٹرک تاریں بھی رکھی ہوئی تھیں۔

تحقیقاتی ٹیم کا کہنا ہے کہ ابتدائی شواہد کی بنیاد پر واقعے کو حادثاتی دھماکہ قرار دیا جا رہا ہے، تاہم حتمی رپورٹ فرانزک تجزیے اور شواہد کی مکمل جانچ کے بعد سامنے آئے گی۔ واقعے کے بعد سی ٹی ڈی نے تمام تھانوں کے مال خانوں میں موجود اسلحہ و بارودی مواد کی از سرِ نو جانچ کا فیصلہ بھی کر لیا ہے۔

Previous Post

وزیراعظم آزاد کشمیر کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد میں تاخیر، پسِ پردہ سیاسی جوڑ توڑ بے نقاب

Next Post

اسرائیل کی غزہ اور لبنان میں سیز فائر کی خلاف ورزیاں، تازہ حملوں میں 7 افراد شہید

Next Post
اسرائیل کی غزہ اور لبنان میں سیز فائر معاہدے کی سنگین خلاف ورزیاں، تازہ حملوں میں 7 افراد شہید

اسرائیل کی غزہ اور لبنان میں سیز فائر کی خلاف ورزیاں، تازہ حملوں میں 7 افراد شہید

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم