Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

اسرائیل کی غزہ اور لبنان میں سیز فائر کی خلاف ورزیاں، تازہ حملوں میں 7 افراد شہید

Web Desk by Web Desk
نومبر 3, 2025
in بین الاقوامی
0
اسرائیل کی غزہ اور لبنان میں سیز فائر معاہدے کی سنگین خلاف ورزیاں، تازہ حملوں میں 7 افراد شہید

غزہ:اسرائیلی فوج کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی سنگین خلاف ورزیاں جاری ہیں، تازہ کارروائیوں میں قابض فورسز نے مزید 3 فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ کے مختلف علاقوں میں اندھا دھند فائرنگ اور بمباری کی، جس کے نتیجے میں درجنوں عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جنگ بندی کے آغاز سے اب تک اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں 236 فلسطینی شہید جبکہ 600 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی کے مطابق مغربی علاقے میں ایک تباہ شدہ عمارت کے ملبے سے مزید دو فلسطینیوں کی لاشیں نکالی گئیں، جب کہ خان یونس اور وسطی غزہ میں بھی امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

غزہ کے محکمہ صحت کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق اسرائیلی فوج کے حملوں میں اب تک شہید ہونے والے فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 68 ہزار 858 ہو چکی ہے، جب کہ ایک لاکھ 70 ہزار 664 افراد زخمی ہیں۔ طبی سہولیات کی شدید قلت، ادویات کی کمی اور محاصرے کے باعث زخمیوں کو بروقت امداد فراہم نہیں کی جا رہی۔

ادھر مغربی کنارے میں بھی قابض فوج کی کارروائیاں تیز ہو گئی ہیں۔ مختلف شہروں میں گھر گھر تلاشی کے دوران بچوں سمیت 21 فلسطینیوں کو گرفتار کیا گیا۔ فلسطینی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزیاں کر رہی ہے اور معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

دوسری جانب جنوبی لبنان میں بھی اسرائیلی فوج نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک کار پر ڈرون حملہ کیا، جس کے نتیجے میں چار افراد شہید ہو گئے۔ لبنانی حکام کے مطابق حملہ اس وقت کیا گیا جب گاڑی عام شہریوں کے علاقے سے گزر رہی تھی۔

عالمی مبصرین کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ اور لبنان میں جنگ بندی معاہدوں کی مسلسل خلاف ورزیاں خطے میں امن کے امکانات کو شدید نقصان پہنچا رہی ہیں۔ انسانی حقوق کی تنظیموں نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیلی جارحیت روکنے کے لیے فوری اقدامات کرے۔

Previous Post

پشاور: تھانہ سی ٹی ڈی میں دھماکے کے واقعے کی تفصیلی رپورٹ مرتب

Next Post

ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کیلئے ‘گلیشیئرز ٹو فارمز’ پروگرام تیار

Next Post
ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کیلئے ‘گلیشیئرز ٹو فارمز’ پروگرام تیار

ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کیلئے 'گلیشیئرز ٹو فارمز' پروگرام تیار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم