Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

خانپور ڈیم آلودہ پانی فراہمی کیس میں ایڈووکیٹ جنرل کے پی کو نوٹس

Web Desk by Web Desk
نومبر 3, 2025
in پاکستان
0
اسلام آباد ہائیکورٹ کے 3 ججز کا تبادلہ درست قرار، ججوں کی درخواستیں مسترد

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے خانپور ڈیم میں آلودہ پانی کی فراہمی سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا کو نوٹس جاری کر دیا۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی۔

سماعت سپریم کورٹ کے آئینی بنچ نے کی، جس میں خانپور ڈیم کے پانی میں آلودگی کے اسباب اور انتظامیہ کی ذمہ داریوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

واپڈا کے وکیل احسن رضا نے عدالت کو بتایا کہ خانپور ڈیم راولپنڈی، اسلام آباد اور گرد و نواح کے تقریباً 50 لاکھ افراد کے لیے پانی کا واحد ذریعہ ہے۔ تاہم، ڈیم میں کشتیاں چلنے کی وجہ سے پانی تیزی سے آلودہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ماضی میں وہاں صرف 20 کشتیاں چلتی تھیں لیکن اب ان کی تعداد بڑھ کر 326 ہو چکی ہے۔

اس موقع پر جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ پی ایچ اے ڈیپارٹمنٹ کو چاہیے کہ وہ ڈیم کے استعمال کے لیے کوئی واضح اصول طے کرے تاکہ ماحول اور عوام دونوں کا تحفظ ممکن ہو۔ جسٹس شکیل احمد نے کہا کہ ڈیم انتظامیہ کے پاس اختیار ہے کہ وہ موٹر بوٹس کے استعمال پر پابندی لگا سکتی ہے۔

وکیل احسن رضا نے عدالت کو بتایا کہ خانپور ڈیم میں بعض افراد بوٹنگ سے منافع کما رہے ہیں اور ڈیم کے اطراف چھ ریزورٹس بھی قائم کر لیے گئے ہیں۔

جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ اگر کشتیاں واپڈا کی اجازت کے بغیر چل رہی ہیں تو انتظامیہ کیا کارروائی کر رہی ہے؟ جس پر وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ اس حوالے سے واپڈا نے مجسٹریٹ کے سامنے درخواست بھی دائر کی تھی، مگر خانپور تحصیل بننے کے بعد صورتحال مزید بگڑ گئی ہے۔

جسٹس امین الدین خان نے ریمارکس دیے کہ اگر کشتیوں سے آلودگی پھیل رہی ہے تو اس کا متبادل کیا ہو سکتا ہے؟ وکیل نے جواب دیا کہ الیکٹرک کشتیوں کا استعمال ممکن ہے جو ماحول دوست اور غیر آلودہ ہیں۔

عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت کی تاریخ بعد میں مقرر کرنے کا حکم دیا۔

Previous Post

ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کیلئے ‘گلیشیئرز ٹو فارمز’ پروگرام تیار

Next Post

فلسطینی اتھارٹی کوفلسطینیوں کی واحد نمائندہ بننا چاہیے قطری وزیراعظم

Next Post
فلسطینی اتھارٹی کوفلسطینیوں کی واحد نمائندہ  بننا چاہیے قطری وزیراعظم

فلسطینی اتھارٹی کوفلسطینیوں کی واحد نمائندہ بننا چاہیے قطری وزیراعظم

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم