Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

ملک میں 81 فیصد سگریٹس برانڈز پر ٹیکس اسٹمپ نہ ہونے سے بڑے پیمانے پر ٹیکس چوری کا انکشاف

Web Desk by Web Desk
نومبر 4, 2025
in تجارت
0
ملک میں 81 فیصد سگریٹس برانڈز پر ٹیکس اسٹمپ نہ ہونے سے بڑے پیمانے پر ٹیکس چوری کا انکشاف

اسلام آباد: ایک حالیہ سروے میں انکشاف ہوا ہے کہ ملک بھر میں فروخت ہونے والے سگریٹ برانڈز میں سے 81.01 فیصد پر ٹیکس اسٹمپ (محصولی مہر) موجود نہیں، جو کہ تمباکو کی صنعت میں بڑے پیمانے پر ٹیکس چوری کی نشاندہی کرتا ہے۔

سروے کے مطابق صرف 12.03 فیصد سگریٹ برانڈز ایسے ہیں جن پر باقاعدہ ٹیکس اسٹیمپ لگا ہوا ہے، جب کہ 6.96 فیصد برانڈز ایسے بھی پائے گئے جو بیک وقت ٹیکس شدہ اور بغیر ٹیکس دونوں صورتوں میں فروخت ہو رہے ہیں۔ اس صورتحال سے ظاہر ہوتا ہے کہ قانونی سگریٹ ساز کمپنیوں کے ساتھ ساتھ ایک متوازی غیر قانونی مارکیٹ بھی سرگرم ہے جو حکومت کو اربوں روپے کے ریونیو سے محروم کر رہی ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ صورتحال نہ صرف ملکی خزانے کے لیے نقصان دہ ہے بلکہ صحت عامہ کے قوانین پر بھی اثر انداز ہو رہی ہے، کیونکہ غیر قانونی سگریٹ عموماً معیار کے تقاضوں پر پورا نہیں اترتیں۔

دوسری جانب فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس چوری کی مختلف صورتوں کے خلاف کڑی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ ادارے نے سوشل میڈیا پر پرتعیش طرزِ زندگی کی نمائش کرنے والے افراد کی جانچ پڑتال کے لیے اپنی ٹیم کو مزید وسعت دے دی ہے۔

ایف بی آر حکام کے مطابق ایسے افراد کے گوشواروں اور اُن کے طرزِ زندگی کے درمیان بڑے تضادات سامنے آئے ہیں، جن میں ظاہر کیا گیا ہے کہ بعض افراد کم ٹیکس ادا کر کے بھی اربوں روپے کے اثاثوں کے مالک ہیں۔ اس سلسلے میں ڈیجیٹل مانیٹرنگ، بینک ریکارڈ اور سوشل میڈیا سرگرمیوں کے ذریعے ٹیکس نادہندگان کے خلاف سخت کارروائی کا عندیہ دیا گیا ہے۔

Previous Post

پاکستانی معیشت درست سمت میں گامزن، بلیو اکانومی معیشت کیلئے گیم چینجر ثابت ہوگی: وزیر خزانہ

Next Post

پی ایس ایل ٹیم مالکان کا مطالبہ تسلیم، بورڈ کا ہنگامی اجلاس آج ہوگا

Next Post
پی ایس ایل ٹیم مالکان کا مطالبہ تسلیم، بورڈ کا ہنگامی اجلاس آج ہوگا

پی ایس ایل ٹیم مالکان کا مطالبہ تسلیم، بورڈ کا ہنگامی اجلاس آج ہوگا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم