Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

موبائل گم ہونے کا معاملہ/کورئیر کمپنی کو صارف کو موبائل اور جرمانہ ادا کرنے کا حکم

Web Desk by Web Desk
نومبر 5, 2025
in پاکستان
0
موبائل گم ہونے کا معاملہ/کورئیر کمپنی کو صارف کو موبائل اور جرمانہ ادا کرنے کا حکم

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے نجی کورئیر کمپنی کی کنزیومر کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل مسترد کرتے ہوئے چھ سال بعد صارف کے حق میں فیصلہ دے دیا۔ عدالت نے کمپنی کو حکم دیا کہ وہ صارف کو موبائل فون اور جرمانے کی رقم ادا کرے۔

کیس کی سماعت سندھ ہائیکورٹ میں جسٹس ارشد حسین خان پر مشتمل سنگل بینچ نے کی۔ وکیل درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ صارف محمد شاہد نے اپنا موبائل فون کورئیر کمپنی کے ذریعے لاہور بھیجا تھا جو راستے میں گم ہو گیا۔ اس واقعے پر کنزیومر کورٹ نے کورئیر کمپنی کو 45 ہزار روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا تھا، تاہم کمپنی نے فیصلے کو چیلنج کر رکھا تھا۔

عدالت نے تمام شواہد اور دلائل سننے کے بعد کنزیومر کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے نجی کورئیر کمپنی کی اپیل خارج کر دی۔ سندھ ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں واضح کیا کہ صارف کو نہ صرف گم شدہ موبائل فون کی قیمت بلکہ عائد کردہ جرمانے کی رقم بھی ادا کی جائے۔ اس فیصلے کو صارفین کے حقوق کے تحفظ کے حوالے سے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

Previous Post

جو شوہر اپنی بیویوں کا کچھ زیادہ ہی خیال رکھتے ہیں انکے غیر ازدواجی تعلقات ہوتے ہیں- جویریہ سعود

Next Post

امریکا کی جانب سے سعودی عرب کو جدید 48 ایف 35 طیارے فروخت کرنے پر غور

Next Post
امریکا کی جانب سے سعودی عرب کو جدید 48 ایف 35 طیارے فروخت کرنے پر غور

امریکا کی جانب سے سعودی عرب کو جدید 48 ایف 35 طیارے فروخت کرنے پر غور

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم