Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

امریکا کی جانب سے سعودی عرب کو جدید 48 ایف 35 طیارے فروخت کرنے پر غور

Web Desk by Web Desk
نومبر 5, 2025
in بین الاقوامی, ٹیکنالوجی
0
امریکا کی جانب سے سعودی عرب کو جدید 48 ایف 35 طیارے فروخت کرنے پر غور

امریکا کی جانب سے سعودی عرب کو جدید ایف 35 لڑاکا طیارے فروخت کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ بین الاقوامی خبر ایجنسی کے مطابق سعودی عرب نے امریکی حکومت سے 48 ایف 35 طیارے خریدنے کی باضابطہ درخواست دی تھی، جس کے بعد ٹرمپ انتظامیہ نے اس درخواست کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اربوں ڈالر مالیت کے اس ممکنہ دفاعی معاہدے کے لیے ابھی ٹرمپ کابینہ اور امریکی کانگریس کی حتمی منظوری درکار ہے۔ تاہم اس معاملے پر پینٹاگون، وائٹ ہاؤس اور محکمہ خارجہ کی جانب سے فی الحال کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق سعودی عرب نے رواں سال کے آغاز میں اس منصوبے پر براہ راست امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بات چیت کی تھی۔ ایف 35 طیارے امریکی کمپنی لاک ہیڈ مارٹن کی جدید ترین مصنوعات ہیں، جو اس وقت دنیا کے سب سے جدید اور اسٹیلتھ ٹیکنالوجی سے لیس لڑاکا طیاروں میں شمار ہوتے ہیں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ پینٹاگون اس ممکنہ دفاعی فروخت کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لے رہا ہے اور ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق اگر یہ معاہدہ طے پاتا ہے تو یہ امریکا اور سعودی عرب کے دفاعی تعلقات میں ایک بڑی پیش رفت ثابت ہو سکتا ہے۔

Previous Post

موبائل گم ہونے کا معاملہ/کورئیر کمپنی کو صارف کو موبائل اور جرمانہ ادا کرنے کا حکم

Next Post

دبئی کو دنیا کا خوبصورت ترین شہربنانےکیلئے 18 ارب درہم کامنصوبہ منظور

Next Post
دبئی کو دنیا کا خوبصورت ترین شہربنانےکیلئے 18 ارب درہم کامنصوبہ منظور

دبئی کو دنیا کا خوبصورت ترین شہربنانےکیلئے 18 ارب درہم کامنصوبہ منظور

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم