Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

افغان وزیرخارجہ کی کل 6 بار کال آئی، انہیں کہا آپ سے صرف ایک چیز چاہیے آپکی سرزمین ہمارے خلاف استعمال نہ ہو: اسحاق ڈار

Web Desk by Web Desk
نومبر 5, 2025
in پاکستان
0
افغان وزیرخارجہ کی کل 6 بار کال آئی، انہیں کہا آپ سے صرف ایک چیز چاہیے آپکی سرزمین ہمارے خلاف استعمال نہ ہو: اسحاق ڈار

اسلام آباد: نائب وزیر اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے سینیٹ کے اجلاس میں کہا کہ افغان عبوری وزیر خارجہ امیر خان متقی کو واضح طور پر بتایا ہے کہ پاکستان کو صرف ایک بات درکار ہے، کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہو۔

اسحاق ڈار نے بتایا کہ انہیں امیر خان متقی کی چھ مرتبہ کال موصول ہوئی اور ہر بار یہ بات دوہرائی کہ ہمیں صرف تعاون چاہیے، دشمنی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ 2021 میں طالبان حکومت کے قیام کے وقت پاکستان کی جانب سے جو نرم رویہ اپنایا گیا، وہ بعد میں ایک بڑی غلطی ثابت ہوا۔ “ہم ایک کپ چائے کے لیے گئے تھے، لیکن وہ کپ آف ٹی ہمیں بہت مہنگا پڑا، ایسی غلطیاں دوبارہ نہیں کرنی چاہئیں۔”

نائب وزیر اعظم نے مزید کہا کہ افغان طالبان کی حکومت کے بعد چار سال تک دونوں ملکوں کے درمیان کوئی باضابطہ روابط نہیں رہے، تاہم انہوں نے حالیہ دورے میں مذاکرات اور معاہدے کیے۔ ان کا کہنا تھا کہ “میں نے صرف ایک ہی شرط رکھی کہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہو۔”

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے افغانستان میں پرتشدد واقعات بڑھ گئے ہیں، لیکن پاکستان نے فیصلہ کیا ہوا ہے کہ ہم آخری دم تک اپنے دفاع کے لیے ڈٹے رہیں گے۔ اسحاق ڈار نے امید ظاہر کی کہ 6 نومبر کو ہونے والے مذاکرات مثبت سمت میں آگے بڑھیں گے۔

اپنے خطاب میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ ملک میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کئی آپریشن کیے گئے جن کی بدولت 2018 تک حالات میں واضح بہتری آئی۔ اس کے علاوہ انہوں نے پنجاب میں علمائے کرام کو رقم دینے سے متعلق خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اگر ایسا ہو رہا ہے تو یہ افسوسناک عمل ہے اور اس کی تحقیقات ہونی چاہئیں۔

Previous Post

دبئی کو دنیا کا خوبصورت ترین شہربنانےکیلئے 18 ارب درہم کامنصوبہ منظور

Next Post

امریکی ریاست کینٹکی میں کارگو طیارہ گر کر تباہ، 7 افراد ہلاک، متعدد عمارتوں میں آگ بھڑک اٹھی

Next Post
امریکی ریاست کینٹکی میں کارگو طیارہ گر کر تباہ، 7 افراد ہلاک، متعدد عمارتوں میں آگ بھڑک اٹھی

امریکی ریاست کینٹکی میں کارگو طیارہ گر کر تباہ، 7 افراد ہلاک، متعدد عمارتوں میں آگ بھڑک اٹھی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم