Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا برونائی کا دورہ: دفاعی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے پر اتفاق

Web Desk by Web Desk
نومبر 6, 2025
in بین الاقوامی, پاکستان
0
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا برونائی کا دورہ: دفاعی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے پر اتفاق

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، جنرل ساحر شمشاد مرزا نے دورے کے دوران برونائی کے سلطان سے ملاقات کی۔ سلطان نے پاکستان کی مسلح افواج کے پیشہ ورانہ معیار، خدمات اور علاقائی امن میں کردار کو سراہا۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی سلامتی اور دفاعی تعاون بڑھانے سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا کا یہ دورہ پاکستان اور برونائی کے باہمی دفاعی تعلقات کے تناظر میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ جنرل مرزا نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان اور برونائی کے درمیان دوستانہ تعلقات تاریخی بنیادوں پر قائم ہیں، جنہیں مزید مستحکم بنانے کے لیے دونوں ممالک کو مشترکہ اقدامات اٹھانے ہوں گے۔

جنرل ساحر شمشاد مرزا نے برونائی کے وزیرِ دفاع اور کمانڈر رائل برونائی آرمڈ فورسز سے بھی الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں میں دفاعی حکمتِ عملی، تربیت کے تبادلے اور باہمی تعاون کے فروغ کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔

دورے کے دوران جنرل مرزا نے برونائی کی موارا نیول بیس اور ڈیفنس اکیڈمی رائل برونائی آرمڈ فورسز کا بھی دورہ کیا۔ انہوں نے اکیڈمی میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے علاقائی امن و استحکام میں کردار پر روشنی ڈالی اور کہا کہ پاکستان خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے اپنے کردار کو مؤثر اور مثبت انداز میں جاری رکھے گا۔

اس موقع پر جنرل مرزا نے اکیڈمی کے کمانڈ اینڈ اسٹاف کورس کے طلبہ سے بھی ملاقات کی، جن میں 19 مختلف ممالک کے افسران شامل تھے۔ انہوں نے پاکستانی افواج کے آپریشنل تجربات اور انسدادِ دہشت گردی کے اقدامات کے حوالے سے شرکاء کو آگاہ کیا۔

دورے کے دوران دونوں ممالک کے وفود نے عالمی اور علاقائی سکیورٹی کی صورتحال پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ برونائی کی سول و عسکری قیادت نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، دہشت گردی کے خلاف کامیاب کارروائیوں اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

جنرل ساحر شمشاد مرزا کی برونائی آرمڈ فورسز کے ہیڈکوارٹرز آمد پر انہیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا، جو دونوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان مضبوط اور دیرپا تعلقات کی علامت ہے۔

Previous Post

امیر قطر نے پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی معاہدے کو خوش آئند اور بروقت قرار دیدیا

Next Post

عوام کی حفاظت ذمہ داری، انتشار پھیلانے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے: مریم نواز

Next Post
ایئر پنجاب اور بلٹ ٹرین منصوبے کی منظوری: مریم نواز کا ترقی کی جانب بڑا قدم

عوام کی حفاظت ذمہ داری، انتشار پھیلانے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے: مریم نواز

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم