Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

دہشت گردی کی روک تھام: پاکستان اور افغانستان میں مذاکرات کا اگلا دور آج ہوگا

Web Desk by Web Desk
نومبر 6, 2025
in بین الاقوامی, پاکستان
0
دہشت گردی کی روک تھام: پاکستان اور افغانستان میں مذاکرات کا اگلا دور آج ہوگا

ترکیہ کی وزارتِ خارجہ کے مطابق، اجلاس میں دونوں ممالک جنگ بندی کے نفاذ کے طریقہ کار کو حتمی شکل دیں گے اور ایک نگرانی و تصدیقی نظام قائم کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے، جو جنگ بندی کی خلاف ورزی کی صورت میں کارروائی یقینی بنائے گا۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان کا وفد مذاکرات کے لیے جا چکا ہے۔ ہمارا مؤقف واضح ہے کہ افغان سرزمین سے پاکستان کے خلاف کسی بھی قسم کی دہشت گردی برداشت نہیں کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات میں ہمیشہ اسی وقت پیش رفت ممکن ہوتی ہے جب دونوں فریقین سنجیدہ ہوں، اگر ایسا نہ ہو تو مذاکرات وقت کا ضیاع ثابت ہوتے ہیں۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ پاکستان کا ایک ہی مطالبہ ہے کہ افغانستان کی سرزمین کو پاکستان پر حملوں کے لیے استعمال نہ ہونے دیا جائے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ افغان طالبان خطے میں امن و استحکام کے لیے دانش مندی سے کام لیں گے۔

ذرائع کے مطابق، استنبول مذاکرات کے اس تیسرے دور میں فریقین جنگ بندی کے عملی نفاذ کے طریقہ کار کو حتمی شکل دینے کی کوشش کریں گے۔ اس سے قبل مذاکرات کے دوسرے دور میں بھی اس معاملے پر جزوی اتفاقِ رائے سامنے آیا تھا۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق، طالبان حکومت کے ایک ذریعے نے بتایا کہ افغان وفد میں انٹیلی جنس چیف عبدالحق واثق، نائب وزیرِ داخلہ رحمت اللہ نجیب، دوحہ میں طالبان کے سفیر سہیل شاہین، انس حقانی، عبدالقہار بلخی اور دیگر سینئر نمائندے شامل ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی اس وقت شدت اختیار کر گئی تھی جب 11 اکتوبر کی رات افغانستان کی جانب سے پاکستانی سرحد پر حملے کیے گئے۔ اس کے بعد 19 اکتوبر کو دوحہ میں دونوں ممالک کے درمیان ایک ابتدائی جنگ بندی معاہدہ طے پایا، جس کے نتیجے میں ترکیہ اور قطر کی کوششوں سے مذاکرات کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوا۔

پاک افغان مذاکرات کا دوسرا دور 25 اکتوبر کو استنبول میں منعقد ہوا تھا، جو طویل اور اعصاب شکن نوعیت کا رہا۔ تاہم اس میں افغان سرزمین سے دہشت گردی کے خاتمے کے پاکستانی مطالبے پر کوئی واضح پیش رفت نہ ہو سکی۔

ذرائع کے مطابق، اس دوران افغان وفد اکثر کابل اور قندہار سے ہدایات لیتا رہا جس کے باعث مذاکرات میں سست روی پیدا ہوئی۔ مذاکرات کی ناکامی کے بعد پاکستانی وفد وطن واپسی کے لیے روانہ ہو چکا تھا، تاہم ترکیہ کی درخواست پر فریقین نے ایک بار پھر مذاکرات کو ایک آخری موقع دینے پر اتفاق کیا۔

Previous Post

عوام کی حفاظت ذمہ داری، انتشار پھیلانے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے: مریم نواز

Next Post

چھوٹے صوبے بنانے سے مسائل حل کرنے میں آسانی ہو گی: میاں عامر محمود

Next Post
چھوٹے صوبے بنانے سے مسائل حل کرنے میں آسانی ہو گی: میاں عامر محمود

چھوٹے صوبے بنانے سے مسائل حل کرنے میں آسانی ہو گی: میاں عامر محمود

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم