Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

27 ویں ترمیم: وزیراعظم شہباز شریف آج اتحادی جماعتوں کو اعتماد میں لیں گے

Web Desk by Web Desk
نومبر 6, 2025
in پاکستان
0
27 ویں ترمیم: وزیراعظم شہباز شریف آج اتحادی جماعتوں کو اعتماد میں لیں گے

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف آج 27ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے اتحادی جماعتوں کے وفود سے ملاقاتیں کریں گے۔ ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کا وفد دوپہر 12 بجے وزیراعظم سے ملاقات کرے گا، جس میں مقامی حکومتوں سے متعلق مجوزہ آئینی ترامیم پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔

ایم کیو ایم کی جانب سے وزیراعظم کو تجویز دی جائے گی کہ مقامی حکومتوں کے نظام کو آئینی تحفظ دیا جائے اور ان سے متعلق ترامیم کو جلد منظور کیا جائے۔ اجلاس میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اتحادی جماعتوں کے نمائندوں کو ترمیم کے قانونی پہلوؤں پر بریفنگ دیں گے، جبکہ وزیراعظم تمام اتحادی جماعتوں کو مجوزہ ترمیم پر اعتماد میں لیں گے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران پاک افغان تعلقات اور حالیہ سیکیورٹی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

دوسری جانب پیپلز پارٹی نے بھی 27ویں آئینی ترمیم کے معاملے پر آج کراچی میں اپنی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔ اجلاس میں پارٹی قیادت کو حکومتی ڈرافٹ پر بریفنگ دی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کو ترمیم کے حوالے سے پانچ بڑے تحفظات ہیں۔

پیپلز پارٹی کا مؤقف ہے کہ صوبوں کا مالی حصہ 57 فیصد سے کم نہیں کیا جانا چاہیے، صوبائی خودمختاری کسی صورت واپس نہیں لی جا سکتی، اور محکمہ تعلیم میں پورے ملک کے لیے یکساں نصاب کی تجویز قابلِ قبول نہیں۔

دوسری طرف اپوزیشن جماعتیں بھی متحرک ہو گئی ہیں۔ نامزد اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کی قیادت میں اسد قیصر اور علامہ راجہ ناصر عباس نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں 27ویں آئینی ترمیم پر مشاورت اور اپوزیشن اتحاد کو مضبوط کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

پارلیمانی ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کے 336 ارکان میں سے اس وقت 10 نشستیں خالی ہیں، یعنی ایوان کی موجودہ تعداد 326 ارکان پر مشتمل ہے۔ آئینی ترمیم کی منظوری کے لیے 224 ارکان کی حمایت درکار ہوگی۔

حکومتی اتحاد کو فی الحال 237 ارکان کی حمایت حاصل ہے جن میں مسلم لیگ (ن) کے 125 ارکان، پیپلز پارٹی کے 74 ارکان، ایم کیو ایم کے 22 ارکان، ق لیگ کے 5، آئی پی پی کے 4، جبکہ بلوچستان عوامی پارٹی، نیشنل پارٹی اور مسلم لیگ (ضیاء) کے ایک ایک رکن شامل ہیں۔

قومی اسمبلی میں اپوزیشن کے ارکان کی کل تعداد 89 ہے، جن میں 75 آزاد ارکان، جے یو آئی (ف) کے 10 ارکان، اور سنی اتحاد کونسل، مجلس وحدت المسلمین، بی این پی مینگل اور پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے ایک ایک رکن شامل ہیں۔

ماہرین کے مطابق اگر پیپلز پارٹی نے اپنے تحفظات برقرار رکھے تو 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری مشکل ہوسکتی ہے، تاہم حکومت کو امید ہے کہ اتحادیوں کے ساتھ مشاورت کے بعد ترمیم پر اتفاقِ رائے قائم کرلیا جائے گا۔

Previous Post

چھوٹے صوبے بنانے سے مسائل حل کرنے میں آسانی ہو گی: میاں عامر محمود

Next Post

پاک بھارت جنگ کے دوران حقیقت میں 8 طیارے گرائے گئے: ڈونلڈ ٹرمپ

Next Post
پاک بھارت جنگ کے دوران حقیقت میں 8 طیارے گرائے گئے: ڈونلڈ ٹرمپ

پاک بھارت جنگ کے دوران حقیقت میں 8 طیارے گرائے گئے: ڈونلڈ ٹرمپ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم