Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

امریکا میں شٹ ڈاؤن سے ہزاروں پروازیں تاخیر کا شکار،لاکھوں مسافر متاثر

Web Desk by Web Desk
نومبر 6, 2025
in بین الاقوامی
0
امریکا میں شٹ ڈاؤن سے ہزاروں پروازیں تاخیر کا شکار،لاکھوں مسافر متاثر

واشنگٹن: امریکی حکومت کے ملکی تاریخ کے طویل ترین 36 روزہ شٹ ڈاؤن کے اثرات اب ایئر ٹریفک کنٹرول سسٹم تک جا پہنچے ہیں، جس کے باعث امریکا کے بڑے ایئرپورٹس پر فضائی آپریشن شدید متاثر ہو گیا ہے۔

امریکی سیکرٹری برائے ٹرانسپورٹیشن شان ڈفی نے پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ فضائی سفر کی سلامتی کے پیش نظر ملک کے 40 بڑے ایئرپورٹس پر پروازوں کی تعداد میں 10 فیصد کمی کی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ وقتی طور پر حفاظتی بنیادوں پر کیا گیا ہے، تاہم اگر ڈیموکریٹس شٹ ڈاؤن ختم کرنے پر آمادہ ہو جائیں تو یہ فیصلہ واپس بھی لیا جا سکتا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق، اس اعلان کے بعد ایئر لائنز کو صرف 36 گھنٹوں کے اندر اندر اپنے پروازوں کے شیڈول میں تبدیلیاں کرتے ہوئے فلائٹس کم کرنی پڑیں۔ اس فیصلے نے فضائی سفر کے نظام میں مزید افراتفری پیدا کر دی ہے، جس سے لاکھوں مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

شان ڈفی کے مطابق، شٹ ڈاؤن کے باعث 13 ہزار ایئر ٹریفک کنٹرول عملہ اور 50 ہزار ٹرانسپورٹیشن سیکیورٹی اہلکار تنخواہیں نہ ملنے کے باوجود کام کرنے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ “ہم اپنی فضائی حدود کو محفوظ رکھنا چاہتے ہیں، لیکن مسلسل دباؤ اور عملے کی کمی کے باعث ہمیں یہ قدم اٹھانا پڑا ہے۔”

ایوی ایشن ماہرین کا کہنا ہے کہ اس اقدام کے نتیجے میں 1800 پروازیں روزانہ کم ہو جائیں گی، جس کا مقصد ایئر ٹریفک کنٹرولرز پر دباؤ میں کمی لانا ہے۔ اگرچہ حکومت نے متاثرہ ہوائی اڈوں کے نام ظاہر نہیں کیے، تاہم نیو یارک سٹی، واشنگٹن ڈی سی، شکاگو، اٹلانٹا، لاس اینجلس اور ڈیلاس جیسے بڑے ایئرپورٹس کے متاثر ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (FAA) کو پہلے ہی اپنے ہدف کے مقابلے میں 3500 اہلکاروں کی کمی کا سامنا ہے، جبکہ شٹ ڈاؤن سے قبل بھی متعدد افسران ہفتے میں چھ دن اور طویل اوقاتِ کار کے تحت کام کرنے پر مجبور تھے۔

شٹ ڈاؤن کے آغاز یکم اکتوبر سے ہونے کے بعد سے ملک میں ہزاروں پروازیں تاخیر کا شکار ہو چکی ہیں۔ ایئر لائنز کا کہنا ہے کہ اب تک 32 لاکھ سے زائد مسافر متاثر ہو چکے ہیں۔

دوسری جانب ٹرمپ انتظامیہ نے ڈیموکریٹس پر دباؤ بڑھا دیا ہے کہ وہ فنڈنگ بل پر تنازع ختم کریں، جبکہ اپوزیشن جماعت کا مؤقف ہے کہ ہیلتھ کیئر سبسڈی کے معاملے پر ریپبلکنز مذاکرات سے گریزاں ہیں۔

شٹ ڈاؤن کے باعث نہ صرف فضائی نظام بلکہ دیگر سرکاری اداروں کی سرگرمیاں بھی معطل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق تقریباً 7 لاکھ 50 ہزار وفاقی ملازمین کو معطل کر دیا گیا ہے، جب کہ کم آمدنی والے امریکیوں کو امدادی خوراک کی فراہمی بھی بند ہے۔

ماہرین کے مطابق اگر یہ بحران جلد ختم نہ ہوا تو امریکی معیشت کو اربوں ڈالر کے نقصانات اٹھانے پڑ سکتے ہیں، اور ہوابازی سمیت کئی اہم شعبوں کی کارکردگی طویل مدت کے لیے متاثر ہو سکتی ہے۔

Previous Post

کویت جانا ہوا اب اور بھی آسان، "وزٹ کویت” آن لائن پلیٹ فارم متعارف

Next Post

بلوچستان میں کم بارشیں ، محکمہ موسمیات نے خشک سالی کا الرٹ جاری کر دیا

Next Post
بلوچستان میں کم بارشیں ، محکمہ موسمیات نے خشک سالی کا الرٹ جاری کر دیا

بلوچستان میں کم بارشیں ، محکمہ موسمیات نے خشک سالی کا الرٹ جاری کر دیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم