Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

خورشید شاہ کے خلاف کرپشن کیس نیب سے ایف آئی اے منتقل

Web Desk by Web Desk
نومبر 6, 2025
in پاکستان
0
خورشید شاہ کے خلاف کرپشن کیس نیب سے ایف آئی اے منتقل

سکھر: احتساب عدالت نے پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ، اسپیکر سندھ اسمبلی اویس شاہ اور دیگر کے خلاف کرپشن کیس کا محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے مقدمہ نیب سے ایف آئی اے کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق سکھر کی احتساب عدالت میں خورشید شاہ اور ان کے اہلِ خانہ کے خلاف دائر اثاثہ جات کیس کی سماعت جج غلام یاسین کولاچی نے کی۔ سماعت کے دوران عدالت نے گزشتہ سماعت پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا کہ یہ کیس نیب کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا، لہٰذا ریفرنس کو وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے حوالے کیا جاتا ہے تاکہ وہ اپنی سطح پر مزید کارروائی کر سکے۔

ریفرنس میں خورشید شاہ کے علاوہ ان کے بھتیجے و داماد، اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس شاہ، بیٹوں ایم پی اے فرخ شاہ، زیرک شاہ، دو بیویوں سمیت مجموعی طور پر اٹھارہ ملزمان نامزد ہیں۔

عدالتی فیصلے کے وقت سید خورشید شاہ کے صاحبزادے زیرک شاہ اپنے وکلا کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔ سماعت کے موقع پر پیپلزپارٹی کے دیگر رہنماؤں اور کارکنوں کی بڑی تعداد بھی عدالت کے باہر موجود تھی۔

خیال رہے کہ نیب نے خورشید شاہ اور ان کے اہلِ خانہ پر آمدن سے زائد اثاثے بنانے اور مختلف بے ضابطگیوں کے الزامات عائد کیے تھے، تاہم عدالت نے قرار دیا کہ موجودہ شواہد کے تناظر میں یہ معاملہ اب نیب کے بجائے ایف آئی اے کے دائرہ کار میں آتا ہے۔

عدالتی حکم کے بعد کیس کی تمام دستاویزات اور شواہد ایف آئی اے کے حوالے کیے جائیں گے، جو اس ضمن میں نئی تحقیقات کا آغاز کرے گی۔

Previous Post

بلوچستان میں کم بارشیں ، محکمہ موسمیات نے خشک سالی کا الرٹ جاری کر دیا

Next Post

نادرا کی جانب سے شناختی کارڈ گھر بیٹھے بنوانے کی سہولت متعارف

Next Post
پاکستان کا پہلا ڈیجیٹل شناختی کارڈ متعارف، فوٹو کاپی کی ضرورت ختم

نادرا کی جانب سے شناختی کارڈ گھر بیٹھے بنوانے کی سہولت متعارف

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم